ہوم » نیوز » No Category

بنگلورو میں سلمیٰ صنم کے افسانوں کے مجموعہ ’ پانچویں سمت‘ کا اجرا

بنگلورو۔ بنگلوروکے دارالسلام ہال میں سلمیٰ صنم کے افسانوں کے مجموعہ ’ پانچویں سمت‘ کا رسم اجراعمل میں آیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 29, 2016 06:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلورو میں سلمیٰ صنم کے افسانوں کے مجموعہ ’ پانچویں سمت‘  کا اجرا
بنگلورو۔ بنگلوروکے دارالسلام ہال میں سلمیٰ صنم کے افسانوں کے مجموعہ ’ پانچویں سمت‘ کا رسم اجراعمل میں آیا۔

بنگلورو۔ بنگلوروکے دارالسلام ہال میں  سلمیٰ صنم کے افسانوں کے مجموعہ ’ پانچویں سمت‘  کا رسم اجراعمل میں آیا۔ میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر اسلم جمشید پوری کے ہاتھوں اس کتاب کا اجرا ہوا۔ سلمیٰ صنم ریاست کرناٹک میں اردو کی ایک ابھرتی ہوئی ادیبہ ہیں۔


بنگلورو کی  مصنفہ سلمیٰ صنم کے افسانوں کا یہ تیسرا مجموعہ ہے۔ اس موقع پر اسلم جمشید پوری نے اردوکےبڑے ادیبوں اور شاعروں کے تئیں ناراضگی کا اظہارکیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عام  طورپر یہ شکایت رہتی ہے کہ اکیسوی صدی میں معیاری ادب تخلیق نہیں ہورہا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شکایت کرنےوالے ادیب ابھرتے ہوئے قلم کاروں کا کلام ہی نہیں پڑھتے۔

First published: Apr 29, 2016 06:44 PM IST