ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

منگلور جیل میں قیدیوں میں جھگڑا، دو افراد ہلاک، 9 زخمی

منگلور/ بنگلورو۔ منگلور کی جیل میں آج صبح سویرے قیدیوں کے دو گروپ کے درمیان ہوا جھگڑا قتل کی نوبت تک پہنچ گیا ـ

  • ETV
  • Last Updated: Nov 02, 2015 07:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
منگلور جیل میں قیدیوں میں جھگڑا،  دو افراد ہلاک، 9  زخمی
منگلور/ بنگلورو۔ منگلور کی جیل میں آج صبح سویرے قیدیوں کے دو گروپ کے درمیان ہوا جھگڑا قتل کی نوبت تک پہنچ گیا ـ

منگلور/ بنگلورو۔ منگلور کی جیل میں آج صبح سویرے قیدیوں کے دو گروپ کے درمیان ہوا جھگڑا قتل کی نوبت تک پہنچ گیا ـ جس میں دو قیدی ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو علاج کیلئے سرکاری اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ـ


 بتایا جارہا ہے کہ غنڈہ آکاش بھون شرن کا گروپ اور ماڈوریوسف   کے گروپ کے درمیان کئی مہینوں سے دشمنی چل رہی تھی ـ کئی بار دونوں گروپ میں جھگڑے بھی ہوئے تھے ـ آج صبح  قیدیوں کو ناشتہ فراہم کرنے کے موقع پر دونوں گروپ کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہوگئی ـ ایک گروپ نے مہلک ہتھیاروں سے دوسرے گروپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں دو قیدی ہلاک ہوگئے ـ مہلوکین کی شناخت یوسف اور اس کے ساتھی گنیش شٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے ـ


 مُروگن کے پولس کمشنر، منگلور  نے بتایا کہ جیل کے اندر دو گروپ کے درمیان ہوئے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ـ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔  پولس اہلکاروں نے بھی معاملہ کی جانچ کی ہے ـ میں نے بھی مقام واردات کا جائزہ لیا ہے ـ

First published: Nov 02, 2015 07:29 PM IST