ہوم » نیوز » No Category

بینک ملازمین کی یکم دسمبر سے مجوزہ دو روزہ ہڑتال عارضی طور پر ملتوی

چنئی: آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی بی ای اے) نے یکم دسمبر سے اپنی مجوزہ دو روزہ ہڑتال کو فی الحال عارضی طور ملتوی کر دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 25, 2015 07:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بینک ملازمین کی یکم دسمبر سے مجوزہ دو روزہ ہڑتال عارضی طور پر ملتوی
چنئی: آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی بی ای اے) نے یکم دسمبر سے اپنی مجوزہ دو روزہ ہڑتال کو فی الحال عارضی طور ملتوی کر دیا ہے۔

چنئی: آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی بی ای اے) نے یکم دسمبر سے اپنی مجوزہ دو روزہ ہڑتال کو فی الحال عارضی طور ملتوی کر دیا ہے۔


اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اور کوآپریٹریٹیو بینکوں کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے لئے سروس کی شرائط مسلط کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔


اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری وینکٹاچلم نے یو این آئی کو بتایا کہ 23نومبر کو نئی دہلی میں ڈپٹی چیف لیبر کمشنر ایم کے چودھری نے ایک مفاہمتی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں بینک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ کے بعد مجوزہ ہڑتال کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


مسٹر وینکٹاچلم نے کہا کہ اس میٹنگ میں اے آئی بی ای اے نے مسٹر چودھری کو بتایا کہ یونینوں کی مخالفت اور عدم اتفاق کے باوجود ایس بی آئی کے انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اس کے کوآپریٹریٹیو بینکو ں کو ایس بی آئی کے کیریئر ڈیولپمنٹ سسٹم کے تحت کام کرنا ہے۔

First published: Nov 25, 2015 07:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading