உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bank Holidays: دسمبر میں پورے 16 دن بند رہیں گے بینک! برانچ جانے سے پہلے یہاں چیک کریں چھٹیوں کی لسٹ

    Bank Holidays in December 2021: دسمبر میں پورے 16 دن بند رہیں گے بینک ، گھر سے نکلنے سے پہلے چیک کریں یہ فہرست

    Bank Holidays in December 2021: دسمبر میں پورے 16 دن بند رہیں گے بینک ، گھر سے نکلنے سے پہلے چیک کریں یہ فہرست

    دسمبر میں 16 دن بینک بند (Bank Holidays December) رہیں گے، جس میں 4 چھٹیاں اتوار کی ہیں۔ ان میں کئی چھٹیاں لگاتار بھی ہونے والی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Bank Holiday in December 2021: سال کا آخری مہینہ یعنی دسمبر (December 2021) شروع ہوگیا ہے۔ اگر آپ اس مہینے میں بینک سے جڑے کام کرنے والے ہیں تو پہلے آر بی آئی کی جانب سے جاری چھٹیوں کی لسٹ ضرور دیکھ لیں۔ آپ کو بتادیں کہ اس مہینے 16 دن بینک بند رہیں گے۔
      16 دن بند رہیں گے بینک
      دسمبر میں 16 دن بینک بند (Bank Holidays December) رہیں گے، جس میں 4 چھٹیاں اتوار کی ہیں۔ ان میں کئی چھٹیاں لگاتار بھی ہونے والی ہے۔ اس مہینے میں کرسمس کا تہوار آتا ہے، جس کی چھٹی قریب پورے ملک کے بینکوں میں رہتی ہے۔ حالانکہ، ہر جگہ بینک 16 دن بند نہیں رہنے والے ہیں۔ کچھ چھٹیاں مقامی ہونے کی وجہ سے، خصوصی مقام پر ہی بینک بند رہیں گے۔
      آر بی آئی نے جاری کی فہرست
      آر بی آئی کی گائیڈلائنس کے مطابق، اتوار کے علاوہ مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کو بینک بند رہتے ہیں۔ یہاں آر بی آئی کی دسمبر مہینے کی لسٹ کے ساتھ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کس دن کس ریاست میں بینک بند رہیں گے اور کہاں کھلے رہیں گے۔ اس کی بنیاد پر آپ اپنے بینک سے جڑے کام کاج فوری نمٹا لیں تا کہ آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
      دسمبر 2021 میں بینکوں کی چھٹیاں
      3 دسمبر۔ فیسٹ آف سینٹ فرانسس زیویئر (Kanakadasa Jayanthi/Feast of st. Francis Xavier) پناجی میں بینک بند
      5 دسمبر۔ اتوار (ہفتہ واری چھٹی)
      11 دسمبر۔ ہفتہ (مہینے کا دوسرا ہفتہ)
      12 دسمبر۔ اتوار (ہفتہ واری چھٹی)
      18 دسمبر۔ یو سو سو تھام کی برسی (شیلانگ میں بینک بند)
      19 دسمبر۔ اتوار (ہفتہ واری چھٹی)
      24 دسمبر۔ کرسمس فیسٹیول(آئیزول میں بینک بند)
      25 دسمبر۔ کرسمس (بنگلورو اور بھوونیشور کو چھوڑ کر سبھی جگہ بینک بند) ہفتہ، (مہینے کا چوتھا ہفتہ)
      26 دسمبر۔ اتوار (ہفتہ واری چھٹی)
      27 دسمبر۔ کرسمس سیلیبریشن (آئیزول میں بینک بند)
      30 دسمبر۔ یو کیانگ نانگ باہ (شیلانگ میں بینک بند)
      31 دسمبر۔ نیو ایئرس ایوننگ (آئیزول میں بینک بند)

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: