ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کاویری آبی تنازع: بنگلور میں پٹری لوٹ رہی ہے زندگی، گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ، اسکول و کالج بھی کھلے

بنگلور میں زندگی پھر پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ہو گئی ہے۔ اسکول، کالج اور دکانیں کھل چکی ہیں۔ حالات معمول کی طرف گامزن ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 14, 2016 12:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کاویری آبی تنازع: بنگلور میں پٹری لوٹ رہی ہے زندگی، گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ، اسکول و کالج بھی کھلے
(photo: Getty Images)

بنگلور : بنگلور میں زندگی پھر پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ہو گئی ہے۔ اسکول، کالج اور دکانیں کھل چکی ہیں۔ حالات معمول کی طرف گامزن ہیں۔ تاہم احتیاطا 16 پولیس تھانوں کی حد میں کرفیو جاری ہے۔ دیگر علاقوں میں بھی پولیس کی گشت جاری ہے۔

بنگلور پولیس کمشنر ایم ایس میگھريكھ نے بتایا کہ پورے شہر میں امن و امان ہے۔ کہیں کوئی دقت نہیں ہونے دیں گے۔ اب تک 300 سے زیادہ لوگوں کو ہم نے گرفتار کیا ہے، مزید افراد گرفتار کئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں پر ہم نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔عام لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ کہیں پر کسی کو احتجاج کرنے کی اجازت ہم نے نہیں دی ہے۔

خیال رہے کہ تمل ناڈو کو کاویری کا پانی دینے کی سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بنگلور میں تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ مظاہرین نے تقریبا 50 بسوں کو آگ لگا دی تھی اور سینکڑوں گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی ، جس کے بعد 16 تھانہ علاقوں میں پولیس کو کرفیو نافذ کرنا پڑ گیا تھا ۔

First published: Sep 14, 2016 12:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading