ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو میں ضمیر احمد خان کی بیٹی کی شادی کے چرچے: ویڈیو دیکھیں

کورونا وبا کی وجہ سے ہر عام و خاص پر پابندیاں عائد ہیں۔ شادیاں بھی محدود طریقہ سے ہورہی ہیں۔ بنگلورو میں ان دنوں ضمیر احمد خان کی بیٹی کی شادی کے چرچے ہیں۔

  • Share this:
بنگلورو میں ضمیر احمد خان کی بیٹی کی شادی کے چرچے: ویڈیو دیکھیں
کورونا وبا کی وجہ سے ہر عام و خاص پر پابندیاں عائد ہیں۔ شادیاں بھی محدود طریقہ سے ہورہی ہیں۔ بنگلورو میں ان دنوں ضمیر احمد خان کی بیٹی کی شادی کے چرچے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے ہر عام و خاص پر پابندیاں عائد ہیں۔ شادیاں بھی محدود طریقہ سے ہورہی ہیں۔ بنگلورو میں ان دنوں ضمیر احمد خان کی بیٹی کی شادی کے چرچے ہیں۔ بنگلورو کے چامراج پیٹ کے ایم ایل اے اور سابق ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کی دختر کی شادی 21 جنوری کی شام منعقد ہے۔ جبکہ ولیمہ 23 جنوری کو طئے پایا ہے۔

اس موقع پر ضمیر احمد خان کے چاہنے والوں کیلئے ایک جانب خوشی ہے تو دوسری طرف شادی کی تقریب میں شامل نہ ہونے کا ملال بھی۔ کورونا وبا کی وجہ سے دیگر شادیوں کی طرح اس شادی کی تقریب میں داخلہ محدود ہے۔ بنگلور پیلیس میں منعقدہ شادی کی تقریب میں صرف ضمیر احمد خان کے اہل خانہ، رشتہ دار اور وی آئی پیز موجود رہیں گے۔  لیکن کورونا وبا کی وجہ سے شادی کا جشن پھیکا نہ ہو، اس کا خیال ضمیر احمد خان سے کہیں زیادہ انکے چاہنے والے (فالورس) رکھ رہے ہیں۔ ضمیر احمد خان کو اپنا قائد ماننے والے اپنے اپنے علاقوں میں جشن مناتے ہوئے شادی کی خوشیاں بٹور رہے ہیں۔

ضمیر احمد خان کے قریبی، چامراج پیٹ کے سماجی خدمت گزار ایوب خان نے ٹیپو نگر میں اپنے لیڈر کی خوشی میں ایک دعائیہ محفل منعقد کی ۔ اس محفل میں تقریبا 50 علماء کرام اور مشائخین نے ملکر ضمیر احمد خان کی دختر زہرا فاطمہ خان اور انکے ہونے والے داماد امتیاز فاروق خان کی ازدواجی زندگی کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی۔


علماء کرام نے شادی کی تقریب کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگتے ہوئے ضمیر احمد خان کی قوم و ملت کیلئے خدمات کی خوب ستائش کی۔ ضمیر احمد خان اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دعائیہ محفل کے منتظم ایوب خان نے اس موقع پر حلقہ کی خواتین میں ساڑیاں تقسیم کیں۔ اپنے لیڈر ضمیر احمد خان کی تقریب شادی کی خوشی میں ایوب خان نے تحفہ کے طور پر حلقہ کی 7 ہزار خواتین میں ساڑیاں تقسیم کیں۔



ایوب خان نے کہا کہ سابق ریاستی وزیر، ایم ایل اے ضمیر احمد خان کے چاہنے والے ریاست بھر میں موجود ہیں۔ انکے گھر کی شادی کی تقریب کیلئے بنگلورو کا ایک پیلیس نہیں دس پیلیس بھی بس نہیں آئیں گے لیکن کیا کیا جائے، کورونا وبا کے باعث ہر طرف پابندیاں ہیں۔ اس وجہ سے ضمیر احمد خان کی شادی کی تقریب میں ہر کوئی شریک نہیں ہوسکتا۔ ایوب خان نے کہا کہ اس کمی کو دور کرنے کی انہوں نے اپنے طور پر کوشش کی ہے۔ حلقہ کے ہندو، مسلم، عیسائیوں سبھی خاندانوں میں ساڑی کا تحفہ تقسیم کیا ہے۔


دوسری جانب ضمیر احمد خان نے اپنی دختر کی شادی کی تقریب میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا، کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار، اپوزیشن لیڈر سدارامیا کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔مسلم طبقے کے مقبول ترین لیڈر ضمیر احمد خان نے کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کے تمام بڑے لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں شادی کی دعوت دی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 21, 2021 09:31 PM IST