جنسی ہراسانی کا معاملہ پیش آنے کے بعد بنگلورو میں نصب کیے جائیں گے پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے
وزیر داخلہ جی پرمیشور نےمیڈیا کو بتایا کہ خوشی کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہونا چاہئے تھا ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ ـ شرپسندوں کی وجہ سے بنگلورو کا نام بدنام ہو رہا ہے ، جبکہ بنگلورو ایک پرامن شہر ہے
وزیر داخلہ جی پرمیشور نےمیڈیا کو بتایا کہ خوشی کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہونا چاہئے تھا ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ ـ شرپسندوں کی وجہ سے بنگلورو کا نام بدنام ہو رہا ہے ، جبکہ بنگلورو ایک پرامن شہر ہے
بنگلورو : حال ہی میں بنگلورو کے کمن ہلی میں ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملہ پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے وزیر داخلہ جی پرمیشور کی قیادت میں پولیس افسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں ڈی جی اور آئی جی اوم پرکاش، ڈی جی پی دیانند، بنگلورو پولیس کمشنر پروین سود، محکمہ داخلہ کے سکریٹری سبھاش چندرا و دیگر موجود تھےـ ۔ میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ نے بتایا کہ دوماہ کے اندر 550 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس میں ابھی اور اضافہ کیاجائے گا۔ آنے وا لے دنوں میں بنگلورو شہر میں پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر بنگلورو میں رات کے اوقات میں مزید سیکورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ ـ میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ جی پرمیشور نےمیڈیا کو بتایا کہ خوشی کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہونا چاہئے تھا ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ ـ شرپسندوں کی وجہ سے بنگلورو کا نام بدنام ہو رہا ہے ، جبکہ بنگلورو ایک پرامن شہر ہے ، جہاں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہےـ ۔ وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ بنگلورو میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں ، اس کیلئے شہر میں مزید پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ـ فی الحال 39 کروڑ روپیوں کے اخراجات سے 250 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے متعلق سٹی پولیس کمشنر کو ہدایت دیدی گئی ہے ۔ـ وزیر موصوف نے کہا کہ پولیس محکمہ میں خواتین عملہ کی تعداد میں 20 فیصد کا اضافہ کئے جانے سے متعلق بھی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ۔ فی الحال خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباً 5 فیصد ہے ، جسے بڑھا کر 20 فیصد کردیا جائے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔