ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو کے ایک پولیس افسر پر شادی کا وعدہ کر کے خاتون کی عصمت ریزی کا الزام

پولیس سب انسپکٹر وشوناتھ برادار جو بنگلورو کے چامراج پیٹ کے پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان دنوں لاپتہ ہیں۔ بنگلورو کے ڈی سی پی سنجیو پاٹل نے پی ایس آئی وشوناتھ کو معطل کرتے ہوئے جانچ کے احکامات جاری کئے ہیں۔

  • Share this:
بنگلورو کے ایک پولیس افسر پر شادی کا وعدہ کر کے خاتون کی عصمت ریزی کا الزام
ملزم پولیس سب انسپکٹر وشوناتھ برادار کی فائل فوٹو

ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں قانون کی رکھوالی کرنے والے ایک شخص پر خاتون کی عزت کے ساتھ کھیلنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ شکایت درج کرنے آئی ایک خاتون کو عشق کے جھانسے میں پھنسا کر، شادی کرنے کا بہانہ بنا کر، عزت لوٹنے کا الزام شہر کے ایک پولیس سب انسپکٹر پر عائد ہوا ہے۔ پولیس سب انسپکٹر  وشوناتھ برادار جو بنگلورو کے چامراج پیٹ کے پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان دنوں لاپتہ ہیں۔ بنگلورو کے ڈی سی پی سنجیو پاٹل نے پی ایس آئی وشوناتھ کو معطل کرتے ہوئے جانچ کے احکامات جاری کئے ہیں۔


یہ پورا معاملہ کچھ یوں ہے کہ بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے لیپ ٹاپ کی چوری کے سلسلے میں شکایت درج کرانے کیلئے مقامی پولیس اسٹیشن آئی ہوئی تھیں۔ اس وقت ڈیوٹی پر معمور پی ایس آئی وشو ناتھ برادار نے خاتون کی شکایت قبول کرتے ہوئے معاملہ کی تفتیش کا سلسلہ شروع کیا۔


متاثرہ خاتون کے مطابق تفتیش کے بہانے وشوناتھ انہیں بار بار پولیس اسٹیشن بلایا کرتے تھے۔ اس دوران شکایت کنندہ خاتون اور پولیس سب انسپکٹر میں عشق ہو گیا اور یہ دونوں پیار و محبت میں مبتلا ہو گئے۔ آہستہ آہستہ عشق کا یہ سلسلہ شادی کے مرحلہ تک جا پہونچا۔ پی ایس آئی وشوناتھ،  شادی کا وعدہ کرتے ہوئے، خاتون کو دھرمستل لے گئے، جو بنگلورو سے 300 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وشوناتھ نے ان کے ساتھ شادی کرنے کے بجائے دھرمستل کی ایک لاج میں ان کا جنسی استحصال کیا۔


اس پورے معاملے میں دھرمستل کی پولیس نے متاثرہ خاتون کی جانب سے پیش کی گئی شکایت کو قبول کرتے ہوئے پی ایس آئی وشوناتھ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ اس کے جواب میں وشوناتھ نے بھی خاتون کے خلاف شکایت درج کی اور پیسوں کیلئے انہیں بلیک میل کرنے کا متاثرہ خاتون پر الزام عائد کیا۔ الزامات اور در الزامات کے بعد دکشن کنڑا ضلع کے ایس پی نے اس پورے معاملے پر بنگلورو ویسٹ کے ڈی سی پی سنجیو پاٹل کو رپورٹ روانہ کی۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد ڈی سی پی سنجیو پاٹل نے PSI وشوناتھ برادار کو معطل کرتے ہوئے معاملہ کی مزید جانچ کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 19, 2020 10:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading