انسٹاگرام پر دوستی کرنے والی لڑکیاں ہوشیار! بنگلورو کا یہ واقعہ آپ کے ہوش اڑا دے گا
انسٹاگرام پر دوستی کرنے والی لڑکیاں ہوشیار! بنگلورو کا یہ واقعہ آپ کے ہوش اڑا دے گا
Bengaluru Crime News: کرناٹک کے بنگلورو سے ایک حیران کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ الزام ہے کہ ایک ٹیک انجینئر پہلے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعہ لڑکیوں کو پھنساتا تھا ۔ پھر ان سے نوکری کے بعد فحش مطالبات کرتا تھا ۔
بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو سے ایک حیران کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ الزام ہے کہ ایک ٹیک انجینئر پہلے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعہ لڑکیوں کو پھنساتا تھا ۔ پھر ان سے نوکری کے بعد فحش مطالبات کرتا تھا ۔ جمعہ کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم کی شناخت بنگلورو کے کورمنگلا کے رہنے والے دلی پرساد کے طور پر ہوئی ہے ۔ ملزم ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ انسٹاگرام پر اس نے پانچ اکاونٹس بنائے تھے ۔ پرساد کبھی خود کو ایک خاتون کو کبھی اپنے آپ کو کسی کمپنی کا منیجر بتاتا تھا ۔
معلومات کے مطابق ملزم ایک ساتھ کئی خواتین کے ساتھ چیٹ کیا کرتا تھا ۔ وہ خواتین سے دعوی کرتا تھا کہ وہ انہیں اچھی کمپنیوں میں نوکری دلا سکتا ہے ۔ کئی کمپنیوں میں اس کے اچھے رابطے ہیں ۔ نوکری کی بات کہہ کر ملزم خواتین کو ملنے کیلئے بلاتا تھا ۔ خواتین بھی اس کی بات میں آکر ملنے کیلئے پہنچ جاتی تھیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ زیادہ تر اویو ہوٹلوں میں کمرے بک کیا کرتا تھا ۔ پھر خواتین کو وہاں بلاتا تھا اور پھر خواتین کو جسمانی تعلقات بنانے کیلئے مجبور کرتا تھا ۔ اتنا ہی نہیں وہ خواتین کے فحش ویڈیوز بھی ریکارڈ کرتا تھا اور پھر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا کرتا تھا۔
بنگلورو کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس دس سے زیادہ خواتین کے فحش ویڈیوز تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زیادہ تر آندھرا پردیش کی لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ۔ وہ خواتین کی تصویر کو اپنے ڈسپلے پکچر میں لگاتا تھا اور اسی کے ذریعہ انہیں دھوکہ دیتا تھا۔
فی الحال پولیس نے ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزم پچھلے دو سال سے خواتین کو پھنسا رہا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔