ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو تشدد: مندر کو بچاتے نظر آئے مسلم نوجوان، ششی تھرور بولے۔ یہ بھی بنگلور ہے

بنگلورو میں تشدد کی تصویروں کے بیچ سماجی اتحاد کی ایک الگ تصویر بھی دیکھنے کو ملی۔ وہاں مشتعل ہجوم سے ایک مندر کو بچانے کے لئے مسلم نوجوانوں نے ہیومن چین بنائی اور شرپسندوں کو وہاں پاس آنے سے روک دیا۔

  • Share this:
بنگلورو تشدد: مندر کو بچاتے نظر آئے مسلم نوجوان، ششی تھرور بولے۔ یہ بھی بنگلور ہے
بنگلورو تشدد: مندر کو بچاتے نظر آئے مسلم نوجوان

بنگلورو۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو (Bengaluru) میں بھڑکے فرقہ وارانہ تشدد (Bengaluru Violence) کے بعد سیاسی ردعمل کا دور جاری ہے۔ دراصل، یہاں پلکےشنگر میں منگل کی رات ہجوم نے پولیس تھانے اور کانگریس رکن اسمبلی شری نواس مورتی (Srinivas Murthy) کے گھر پر توڑ پھوڑ کی۔ یہ سب رکن اسمبلی کے رشتے دار کے ذریعہ ایک قابل اعتراض پوسٹ شئیر کرنے کے بعد ہوا۔ اس تشدد میں اب تک تین لوگوں کے مارے جانے اور کئی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔


بنگلورو میں تشدد کی تصویروں کے بیچ سماجی اتحاد کی ایک الگ تصویر بھی دیکھنے کو ملی۔ وہاں مشتعل ہجوم سے ایک مندر کو بچانے کے لئے مسلم نوجوانوں نے ہیومن چین بنائی اور شرپسندوں کو وہاں پاس آنے سے روک دیا۔ سوشل میڈیا پر ان لوگوں کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو اور پورے واقعہ پر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور (Sashi Tharoor) نے کہا ہے کہ جو لوگ قصوروار ہیں انہیں بخشا نہ جائے لیکن بنگلورو میں کچھ ایسا بھی ہوا ہے جسے دیکھا جانا چاہئے۔



ترووننت پورم سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور (Sashi Tharoor) نے لکھا ’ جن لوگوں نے اکسایا انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے اور سزا ملے۔ لیکن پوری برادری ایک طرح کی نہیں ہے۔ جیسے سبھی ٹھگ ہندو مذہب کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ بنگلور میں یہ بھی ہوا۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس نے اطلاع دی کہ لوگ رکن اسمبلی شری نواس مورتی کے گھر کے قریب جمع ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد ہجوم نے یہ سوچ کر تھانے کو نشانہ بنایا کہ پولیس نے ملزم کو وہاں حراست میں لے رکھا ہے۔ رکن اسمبلی نے برادری کے لوگوں سے تشدد نہیں کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 12, 2020 12:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading