ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بابا رام دیو کی مشکلیں بڑھیں ، متنازع بیان کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد : بھارت ماتا کی جے کے معاملے پر متنازع بیان دینے والے یوگا گرو بابا رام کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Apr 13, 2016 10:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بابا رام دیو کی مشکلیں بڑھیں ، متنازع بیان کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج
یوگ گرو بابا رام دیو: فائل فوٹو

حیدرآباد  : بھارت ماتا کی جے کے معاملے پر متنازع بیان دینے والے یوگا گرو بابا رام کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ بابا کے خلاف حیدرآباد کے میر پور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روہتک میں منعقدہ ایک خیر سگالی پروگرام میں بابا رام دیو نے اویسی کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ کچھ لوگ ٹوپی پہن کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خواہ سر کاٹ دیں، لیکن بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ انہیں یہ نہیں معلوم کہ قانون سے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، نہیں تو لاکھوں سر تن سے جدا کر دیتے۔

بابا رام دیو یوں تو روہتک میں ایک خیر سگالی پروگرام میں شرکت کیلئے گئے تھے، لیکن دیش بھکتی کا سہارا لے کر بابا رام دیو نے اویسی پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج کل کچھ لوگ ٹوپی پہن کر یہ کہتے ہیں کہ خواہ سر دھڑ سے الگ ہو جائے ، وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔

First published: Apr 13, 2016 10:50 PM IST