உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bharatpe controversy:اب اشنیر گروور کی بیوی مادھوری جین نے شراب پارٹی کا ویڈیو شیئر کرکے کمپنی پر لگائے الزام

    Bharatpe controversy

    Bharatpe controversy

    Bharatpe controversy: کمپنی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں مادھوری جین گروور کو کمپنی سے نکال چکی ہے۔ اس کے ساتھ، بھارت پے نے مادھوری جین کو الاٹ کیے گئے تمام ESOPs کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ مادھوری جین کمپنی میں ’ہیڈ آف کنٹرول‘ کے عہدے پر تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:فن ٹیک اسٹارٹ اپ بھارت پے (Bhartpe)کے مینجمنٹ کے درمیان جاری تنازعہ ختم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی پیشرفت کے تحت کمپنی کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر اشنیر گروور کی اہلیہ مادھوری جین گروور نے شراب پارٹی کی ویڈیو ٹویٹ کرکے کمپنی پر نئے الزامات عائد کیے ہیں۔

      اس سے قبل کمپنی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں مادھوری جین گروور کو کمپنی سے نکال چکی ہے۔ اس کے ساتھ، بھارت پے نے مادھوری جین کو الاٹ کیے گئے تمام ESOPs کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ مادھوری جین کمپنی میں ’ہیڈ آف کنٹرول‘ کے عہدے پر تھیں۔

      ’شراب پارٹی‘ کے دو ویڈیو
      مادھوری جین نے کمپنی کے دیگر دو شریک بانی، سہیل سمیر(Suhail Sameer) اور بھاویک کولاڈیا کے خلاف بھارت پے کے دفتر میں منعقد ہونے والی مبینہ ’شراب پارٹی‘ کے دو ویڈیوز پوسٹ کرکے تازہ الزامات لگائے ہیں۔ سہیل سمیر بھارت پے کے سی ای او بھی ہیں۔ مادھوری جین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگ شراب پینے کے بعد ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔


      مادھوری جین نے ٹویٹ کیا، ’سہیل سمیر، بھاویک کولاڈیا اور شاشوت نکرانی کو مبارکباد۔ اب آپ لوگ میرے(غلط چیزوں کو لے کر ٹوکنے والی خاتون) آفس سے نکلنے کی فکر کیے بغیر اپنی ’شراب کا ننگا ناچ‘ کو آرام سے جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ کے لیے تالیاں بجنی چاہئیں!!‘

      ساتھ ہی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اب آپ خواتین کو ایک بار پھر چیزوں کی طرح سمجھتے ہیں، جیسا کہ اس سارے معاملے میں میرے ساتھ کیا گیا اور اس میں مردانہ سوچ کی بنیاد پرست بورڈ نے تم لوگوں کا ساتھ دیا۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: