اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھٹکل میں آٹھویں صدی ہجری میں قائم شرعی عدالت ملک بھر کے لئے ایک مثال

    بھٹکل۔ بھٹکل میں آٹھویں صدی ہجری میں قائم شرعی عدالت ملک بھر کے لئے ایک مثال ہے۔

    بھٹکل۔ بھٹکل میں آٹھویں صدی ہجری میں قائم شرعی عدالت ملک بھر کے لئے ایک مثال ہے۔

    بھٹکل۔ بھٹکل میں آٹھویں صدی ہجری میں قائم شرعی عدالت ملک بھر کے لئے ایک مثال ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھٹکل۔ بھٹکل میں آٹھویں صدی ہجری میں قائم شرعی عدالت ملک بھر کے لئے ایک مثال ہے۔ محکمہ شرعیہ کا انتظام و انصرام سنبھالنے والی کمیٹی جماعت السلمین بھٹکل کا  آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر نئے عہدیداران نے آپسی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا عام کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔


      واضح رہے کہ ملک میں شرعی عدالتوں پر بحث کے زمانے میں مسلم پر سنل لا بورڈ نے عدالت میں  بھٹکل میں قائم شرعی عدالت کی مثال پیش کی تھی جس سے اس نظام کی قدامت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ بھٹکل میں قائم محکمہ شرعیہ عالیہ یہاں کے ملسمانوں کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ اپنے عائلی خانگی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے رجوع کرتے ہیں۔


      محکمہ شرعیہ کے انتظامات سنبھالنے والی جماعت المسلمین بھٹکل کا آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سکریٹری نے کہا کہ موجودہ دور میں  عالم اسلام کو متحد کرنا سب سے اہم کام ہے۔


      بھٹکل میں محکمہ شرعیہ کا نظام آٹھویں صدی ہجری میں عمل آیا تھا اور اس قت سے یہاں کے مسلمان اپنے مسائل کو حل کر نے کے لئے جماعتی نظام کا سہارا لیتے آرہے ہیں۔ محکمہ شرعیہ کے نائب قاضی اوّل نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھٹکل کے عوام اپنے سماجی اور عائلی مسائل کے حل کے لئے جماعتی نظام کا سہارا لیتے ہیں۔

      First published: