உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آندھرا پردیش میں بڑا Train Accident حادثہ، ٹرین کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    Andhra Pradesh Train Accident: سریکاکولم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جی آر رادھیکا نے فون پر کہا، ’’اب تک ہم نے چھ لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔ سرکاری ریلوے پولیس  Government Railway Police موقع پر پہنچ کر یہ معلوم کر رہی ہے کہ  کوئی اور جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔

    • Share this:
      امراوتی۔ آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع میں پیر کی دیر رات کونارک ایکسپریس کی زد میں آکر چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ گوہاٹی جانے والی سپر فاسٹ ایکسپریس کے کچھ مسافر ریلوے ٹریک پر اترگئے تھے جب بٹوا گاؤں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹرین کو روک دیا گیا تھا۔ مخالف سمت سے آنے والی کونارک ایکسپریس نے چھ افراد کو ٹکر مار دی تھی۔

      سریکاکولم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جی آر رادھیکا نے فون پر کہا، ’’اب تک ہم نے چھ لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔ سرکاری ریلوے پولیس  Government Railway Police موقع پر پہنچ کر یہ معلوم کر رہی ہے کہ  کوئی اور جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔

      Ramazan: زکٰوۃ کی اہمیت پر سماجی و ملی رہنماوں اور دانشوروں کا کیا کہنا ہے یہاں جانئے

      سریکاکولم ضلع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے جی سگدام اور چیپور پلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ انہوں نے کہا، "کوئمبٹور-سلچار ایکسپریس (نمبر 12515) کے کچھ مسافروں نے وشاکھاپٹنم ۔ پالاسا مین لائن کے middle section  میں چین کھینچ کر ٹرین کو روک دیا۔" محکمہ ریلوے کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے، اہلکار نے کہا، "لوگوں نے دوسری طرف ٹریک پر دوڑنے کی کوشش کی۔ اسی دوران وہ بھونیشور - سی ایس ٹی ممبئی کونارک ایکسپریس سے متصل ٹریک پر آگئے۔

      یہ بھی پڑھیں: UP کے مہوبہ سے دل دہلانے والی خبر، بیوی کی جلتی چتا میں کود گیا شوہر: جانئے کیا ہے معاملہ

      چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی حکام کو امدادی کام شروع کرنے اور زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: