உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'آپ وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے'، AIMIM چیف اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج، اس سیٹ سے آزماو اپنی قسمت

    'آپ وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے'، AIMIM چیف اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج، اس سیٹ سے آزماو اپنی قسمت (Image- ANI)

    'آپ وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے'، AIMIM چیف اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج، اس سیٹ سے آزماو اپنی قسمت (Image- ANI)

    Owaisi Challenge Rahul Gandhi: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے، اس لئے حیدرآباد میں آکر قسمت آزمائیں۔

    • Share this:
      حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے، اس لئے حیدرآباد میں آکر قسمت آزمائیں۔ دراصل اویسی کا یہ ردعمل راہل گاندھی کے اس بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ تلنگانہ آکر ٹی آر ایس، بی جے پی اور اسد الین اویسی کو چیلنج کریں گے ۔

      دراصل تلنگانہ کے دوران کے دوران جمعہ کو راہل گاندھی نے ورنگل میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ریاست میں مقابلہ صرف ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان ہے۔ اس بیان کے ذریعہ انہوں نے اشاروں میں اسد الدین اویسی اور بی جے پی کو چیلنج کیا تھا ، جس کے جواب میں اسد الدین اویس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : J&K News: وقف املاک پر قابض افراد کے خلاف چلایا جائے گا بلڈوزر، وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی وارننگ


      تلنگانہ میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی سلسلے میں راہل گاندھی تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کی کے چندر شیکھر راؤ حکومت پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے واضح کیا کہ کانگریس ریاست میں تنہا الیکشن لڑے گی اور کسی بھی قیمت پر ٹی آر ایس سے ہاتھ نہیں ملائے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سنجے راوت کا BJP پر طنز: مہنگائی کے ساتھ جنگ لڑ رہے ملک کے شہری، انہیں لاوڈ اسپیکرکی فکر


      راہل گاندھی نے کانگریس لیڈروں کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی ٹی آر ایس کے ساتھ اتحاد کی بات کرے گا ، اس کو پارٹی سے باہر کردیا جائے گا۔ کیونکہ کانگریس اس شخص کے ساتھ جانے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی، جس نے تلنگانہ کو لوٹا ہے ۔

      وہیں ٹی آر ایس لیڈر کلوکنتلا کویتا نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو خود کا جائزہ لینا چاہئے اور بتانا چاہئے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے مسائل کو کتنی مرتبہ اٹھایا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: