உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    kerala : سینئر لیڈر جارج کو مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر حراست میں لیا گیا

    kerala : سینئر لیڈر جارج کو مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیلئے حراست میں لیا گیا

    kerala : سینئر لیڈر جارج کو مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیلئے حراست میں لیا گیا

    Kerala News: کیرالہ کے سینئر سیاست دان پی سی جارج کو اتوار کو پولیس نے مسلمانوں کے خلاف ان کے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

    • Share this:
      ترواننت پورم : کیرالہ کے سینئر سیاست دان پی سی جارج کو اتوار کو پولیس نے مسلمانوں کے خلاف ان کے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ترواننت پورم کے فورٹ تھانے کی پولیس نے اتوار کی صبح جارج کو کوٹائم ضلع کے اراٹوپیٹا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔ کیرالہ پولیس نے ہفتہ کو جارج کے خلاف ترواننت پورم میں ایک کنونشن میں اپنی تقریر کے ذریعہ مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 65 گھنٹے، 25 میٹنگیں، 8 عالمی لیڈروں سے ملاقات... PM مودی کا سال کا پہلا غیر ملکی دورہ کل سے


      حکام کے مطابق ریاستی پولیس سربراہ انیل کانت کی ہدایت پر فورٹ پولیس اسٹیشن نے سابق ایم ایل اے کے خلاف از خود کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ جارج کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں ترواننت پورم لایا جا رہا ہے۔ کیرالہ کے سابق کانگریس لیڈر جارج نے ریاست میں غیر مسلموں کو مسلم کمیونٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے ریستورانوں سے پرہیز کرنے کے لیے کہا تھا ، جس پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان نے اپنی پارٹی کے حامیوں کو مظاہرہ کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا، جانئے کب اور کیوں


      جمعہ کو یہاں جاری اننت پوری ہندو مہا سمیلن کے تحت منعقدہ ایک پروگرام میں بولتے ہوئے جارج نے الزام لگایا تھا کہ مسلمانوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ریستورانوں میں "نامردی کا باعث بننے والے قطروں" سے بنی چائے فروخت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک کو کنٹرول کرنے کیلئے لوگوں کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کو چھیننا ہے ۔

      کیرالہ قانون ساز اسمبلی میں 33 سالوں تک پونجر سیٹ کی نمائندگی کرنے والے  70  سالہ جارج نے غیر مسلموں سے مسلمانوں کے ذریعہ چلائے جانے والے کاروبار کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ریاست میں حکمراں سی پی آئی (ایم) اور اپوزیشن کانگریس نے جارج کے ریمارکس کی مذمت کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: