ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک میں تختہ پلٹ کی کوشش زیربحث، بی جے پی نے تمام ممبران اسمبلی کو بنگلورو بلایا

اتحادی حکومت نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے تو اس نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت خود گرجائے گی۔

  • Share this:
کرناٹک میں تختہ پلٹ کی کوشش زیربحث، بی جے پی نے تمام ممبران اسمبلی کو بنگلورو بلایا
کرناٹک میں تختہ پلٹ کی افواہ تیز۔

کرناٹک میں جے ڈی ایس - کانگریس اتحاد کی حکومت میں تختہ پلٹ کی کوش کی افواہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ معاملہ اب سنگین ہوتاجارہا ہے۔ بی جے پی نے اپنے تمام ممبران اسمبلی کو بدھ کو دارالحکومت بنگلورو بلایا ہے۔


جے ڈی ایس - کانگریس اتحاد کی حکومت نے بی جے پی پر 4 ماہ کی ایچ ڈی کمار سوامی حکومت کو "غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے" گرانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمزور اتحاد جلد ہی اپنے آپ دھول چاٹے گا۔


بی جے پی کی طرف سے مبینہ طور پر کانگریس اور جے ڈی ایس کے کچھ ممبران کو پیسہ دے کر اور وزیرکے عہدے کا لالچ دے کر اپنے حق میں کرنے کی کوششوں کی بات نکل کر سامنے آئی۔ فوراً ہی اتحاد نے کسی بھی طرح کے تختہ پلٹ سے بچنے کے لئے ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔


کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا دو ہفتوں کے یوروپ سفر کے بعد اتوار کو ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے فوراً ہی جے ڈی ایس کی حکمت عملی سے ناراض پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ ذرائع کے مطابق سدارمیا نے بی جے پی کی طرف نہ جھکنے کے لئے منانے کی پوری کوشش کی۔ پیر کو حالات پر غور کرنے کے لئے وہ کئی میٹنگ کررہے ہیں۔

ڈی پی ستیش کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:    جے ڈی ایس اور کانگریس کے نظریات میں کوئی اختلاف نہیں : وزیر اعلی کمارسوامی

یہ بھی پڑھیں:     کرناٹک بلدیاتی انتخابات : کانگریس نے بازی ماری ، بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے تسلیم کی اپنی شکست

 

یہ بھی پڑھیں:     بی جے پی ایم ایل اے کا متنازعہ بیان، کہا- سرعام گئوکشی کرنے کی وجہ سے آیا کیرالہ میں سیلاب

 
First published: Sep 17, 2018 05:33 PM IST