ہوم » نیوز » No Category

سیمانچل کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں:اویسی

حیدرآباد:حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں مجلس سیمانچل کے ساتھ ہورہی ناانصافی کا خاتمہ کرنے کیلئے لڑائی لڑ رہی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 20, 2015 05:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیمانچل کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں:اویسی
حیدرآباد:حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں مجلس سیمانچل کے ساتھ ہورہی ناانصافی کا خاتمہ کرنے کیلئے لڑائی لڑ رہی ہے ۔

حیدرآباد:حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں مجلس سیمانچل کے ساتھ ہورہی ناانصافی کا خاتمہ کرنے کیلئے لڑائی لڑ رہی ہے ۔


سیمانچل کے آمور حلقہ کے امیدوار نوازش عالم کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ 60تا 65سال سے سیمانچل کے عوام جمہوریت کو مضبوط رکھنے کیلئے ووٹ دیتے آئے ہیں اور اس امید کے ساتھ کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں گے اور خطہ کی پسماندگی کو ختم کیا جائے گا لیکن افسوس کی بات ہے کہ کئی سالوں سے سیمانچل کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی پسماندگی دور ہوسکی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ کئی جماعتوں نے سیمانچل کی عوام سے وعدے کئے اور عوام نے ان کے وعدوں پر بھروسہ بھی کیا لیکن سیمانچل کے عوام کو صرف دھوکہ ہی دیا گیا اور ان کے مسائل آج بھی جوں کے توں برقرار ہے ۔


بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مجلس کے امیدوار کامیاب ہوں گے تو سیمانچل کے ساتھ ہورہی ناانصافی کے خلاف وہ اپنی آواز کو بلند کریں گے ۔ اس سے پہلے آمور پہونچنے پر بیرسٹر اویسی کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

First published: Oct 20, 2015 05:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading