உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    E-bike: برقی بیٹری پھٹنے سے بائک آگ کی لپیٹ میں، مکان تباہ، تلنگانہ میں لرزہ خیز حادثہ

    حادثہ بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بجلی کی سپلائی سے ای-بائیک کو ان پلگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثہ بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بجلی کی سپلائی سے ای-بائیک کو ان پلگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثہ بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بجلی کی سپلائی سے ای-بائیک کو ان پلگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ تلنگانہ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ای بائک میں بیٹری پھٹنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا۔

    • Share this:
      الیکٹرک بائک میں چارجنگ کے دوران بیٹری کے پھٹنے سے دو پہے والی گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی اور ایک مکان تباہ ہوگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے تحت دبکا منڈل کے پیڈا چکوڈ گاؤں میں پیش آیا۔

      مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں پوٹا لکشمی نارائنا نے اپنی ای بائک اپنے پڑوسی درگایا کے گھر کے سامنے کھڑی کی اور اسے منگل کی رات بیٹری چارج کرنے کے لیے لگا دیا۔ اچانک موٹر سائیکل کی بیٹری پھٹ گئی اور موٹر سائیکل آگ کی لپیٹ میں آگئی اور جس گھر میں یہ کھڑی تھی وہ گھر بھی تباہ ہوگیا۔ عینی شاہد کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

      مزید پڑھیں: IND vs SA: ریشبھ پنت بنے ٹیم انڈیا کے کپتان تو گرل فرینڈ ایشا نیگی نے لکھا خاص پیغام، کہی یہ بات

      حادثہ کے دوران کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے : Pak کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت

      کہا جاتا ہے کہ حادثہ بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بجلی کی سپلائی سے ای-بائیک کو ان پلگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ تلنگانہ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ای بائک میں بیٹری پھٹنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: