ہوم » نیوز » وطن نامہ

عجیب و غریب واقعہ: بیوی کو شوہر میں نظر آنے لگا بھوت! اور پھر ایک دن ہوا ایسا، یقین کرنا ہوا مشکل: جانیں پورا معاملہ

کیا آپ یقین کریں گے کہ کسی بیوی کو شوہر میں بھوت دکھائی دیتا ہو! جی ہاں یہ سچ ہے۔ گوالیر کی فیملی کورٹ میں عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ بیوی اس لئے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے کیونکہ اسے شوہر میں بھوت نظر آتا ہے۔

  • Share this:
عجیب و غریب واقعہ: بیوی کو شوہر میں نظر آنے لگا بھوت! اور پھر ایک دن ہوا ایسا، یقین کرنا ہوا مشکل: جانیں پورا معاملہ
بیوی اس لئے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے کیونکہ اسے شوہر میں بھوت نظر آتا ہے۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ کسی بیوی کو شوہر میں بھوت دکھائی دیتا ہو! جی ہاں یہ سچ ہے۔ گوالیر کی فیملی کورٹ میں عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ بیوی اس لئے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے کیونکہ اسے شوہر میں بھوت نظر آتا ہے۔ جانکاری کے مطابق اس جوڑے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ بیوی نے جب سے یہ بات شوہر کو بتائی ہے تب سے راز دونوں کے درمیان جم کر جھگڑے ہونے لگے ہیں۔ اس لئے وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ بیوی نے طلاق کی عرضی کے ساتھ شوہر سے (maintenance) کی بھی مانگ کی ہے۔ اس کے لئے اس نے الگ کیس دائر کیا ہے۔


بھوپال کا بھی ایک عجیب و غریب معاملہ

بھوپال کی ایک عدالت میں شوہر۔بیوی کے رشتوں کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے جو واقعی حیران کرنے والا ہے۔ ایک ایسا معاملہ جس میں بیوی، ٹیکنیکل آفیسر شوہر کی عجیب و غریب حرکتوں سے زبردست پریشان ہے۔ اتنی پریشان کہ اب اسے شوہر کے ساتھ رینا جہنم میں رہنے جیسا لگنے لگا ہے۔ کاؤنسلر کے مطابق اس رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن اب اس میں کوئی گنجائش نہیں باقی ہے۔


خاتون نے کورٹ کو شکایت میں بتایا ہے کہ شوہر مکڑیاں پالتا ہے۔ جاسوسی سیریل دیکھتا ہے اور عجیب و غریب حرکتیں کرتا ہے۔


عدالت میں کاؤنسلر سریتا راجانی نے بتایا کہ شوہر پرائیویٹ کمپنی میں ٹیکنیکل آفیسر ہے۔ شوہر۔بیوی کی شادی کو تقریبا پندرہ سال ہو گئے ہیں۔ ان کی بارہ سال کی بیٹی اور نو سال کا بیٹا ہے۔ خاتون نے حال ہی میں عدالت میں طلاق کی عرضی پیش کی ہے۔ خاتون نے کورٹ کو شکایت میں بتایا ہے کہ شوہر مکڑیاں پالتا ہے۔ جاسوسی سیریل دیکھتا ہے اور عجیب و غریب حرکتیں کرتا ہے۔

صلح کی نہیں بچی کوئی گنجائش
کاؤنسلر راجانی نے بتایا کہ خاتون نے شکایت کی ہے کہ شوہر نے گھر میں مردوں کا آنا بالکل بند کر رکھا ہے اور اگر کوئی مرد رشتے دار بھولے۔بھٹکے آ بھی جائے تو مرنے مارنے پر اتر جاتا ہے۔ عدالت میں اس رشتے کو بچانے کی کی جا رہی ہے لیکن خاتون کا طلاق تقریبا طے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس رشتے میں صلح کے کوئی امکان نہیں ہے۔ طلاق ہونا طے ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 18, 2021 10:50 AM IST