ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو دن کے چنئی دورے پر ، تمل ناڈو اسمبلی انتخابات پر بی جے پی کی نظر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو چنئی پہنچے ، جہاں وہ چنئی میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی 67 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ امت شاہ ہفتہ کو تین پروگرام میں شرکت کریں گے ۔

  • Share this:

امت شاہ کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈیول کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ ریاست کے سابق وزیر اعلی ایم جی رام چندرن اور سابق وزیر اعلی جے للتا کو شام ساڑھے چار بجے خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس کے 10 دس منٹ کے بعد کئی اہم ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے ۔

شام کو چھ بجے وزیر داخلہ امت شاہ پارٹی کارکنان اور ضلع صدور سے ملاقات کریں گے ۔ مانا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں امت شاہ اگلے سال ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات پر گفتگو کرسکتے ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ دو روز دورے پر چنئی پہنچے ہیں ۔

ائیرپورٹ پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کا ریاست کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے استقبال کیا ۔ ریاست کے وزیر اعلی کے ساتھ کابینہ اراکین اور بی جے پی کے ریاستی صدر ایل مروگن بھی تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 21, 2020 05:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading