உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی نے سدامیا حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا

    گلبرگہ: بی جے پی کے قومی نائب صدر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یو رپا نے سدامیا حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    گلبرگہ: بی جے پی کے قومی نائب صدر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یو رپا نے سدامیا حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      گلبرگہ: بی جے پی کے قومی نائب صدر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یو رپا نے سدامیا حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔


      یدی یو رپا کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے پاس متاثرہ کسانوں کی فلاح کیلئے کروڑوں روپئے موجود ہیں ، اس کے باوجود ریاستی حکومت کسانوں کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ان کروڑوں روپئے کا صحیح استعمال نہیں کر رہی ہے۔ ایک طرح سے کسانوں کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ کسی بھی ریاستی وزیر نے خشک سالی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ وزیر زراعت ہو یا کوئی اور کسی نے دورہ کرکے حالات جاننے کی کوشش نہیں کی ہے۔


      یدی پورپا نے الزام لگایا کہ مرکز کی جانب سے ریاست کو 1540 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔300 کروڑ سرکار کے پاس ہیں۔1800 کروڑ کی رقم کے باوجود اگر ریاستی حکومت کو مزید بجٹ چاہئے ، تو میں وزیر اعظم کے پاس حکومت کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار ہوں۔

      First published: