உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گلبرگہ میں بی جے پی نے کیا وزیر اعلیٰ سدارمیا کا پتلا نذر آتش

    گلبرگہ- وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بیف  معاملے پر دئے گئے  بیان پر بی جے پی نے گلبرگہ میں احتجاج کیا۔

    گلبرگہ- وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بیف معاملے پر دئے گئے بیان پر بی جے پی نے گلبرگہ میں احتجاج کیا۔

    گلبرگہ- وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بیف معاملے پر دئے گئے بیان پر بی جے پی نے گلبرگہ میں احتجاج کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      گلبرگہ- وزیر اعلیٰ سدارمیا کے بیف  معاملے پر دئے گئے  بیان پر بی جے پی نے گلبرگہ میں احتجاج کیا۔  حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب کے بی جے پی ایم ایل گلبرگہ دتاتریہ پاٹل کی قیادت میں احتجاجیوں نے سدرامیا کا پتلا نذر آتش کیا۔


      احتجاجیوں نے ڈی سی آفس کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ بی جے پی کے احتجاجی کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے بیان کو ہندو مخالف بتایا۔ بی جے پی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غذائی عادت کسی کا اختیار تمیزی ہے لیکن سرعام اس کا اظہار کرکے کسی کے مذہبی عقیدے کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


      احتجاج میں ایم ایل سی امرناتھ پاٹل اور سابق ریاستی وزیر ریو نائیک نے بھی شرکت کی- وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن پہلے  کہا تھا کہ اب وہ بھی بیف کھانا شروع کریں گے۔

      First published: