ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بی جے پی لیڈر کی اشتعال انگیزی: جو وندے ماترم نہیں گائے گا، اسے ملک سے باہر کر دیا جائے گا

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی راجا سنگھ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو لے کر اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی لیڈر کی اشتعال انگیزی: جو وندے ماترم نہیں گائے گا، اسے ملک سے باہر کر دیا جائے گا
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی راجا سنگھ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو لے کر اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی راجا سنگھ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو لے کر اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں انہوں نے منچ سے مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض باتیں کہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو وندے ماترم نہیں گائے گا، اسے ملک سے باہر کر دیا جائے گا۔


راجا سنگھ نے بتایا کہ ہمارے ملک میں رہ کر یہ لوگ ہندوؤں کو بانٹنے کی بات کرتے ہیں اور وندے ماترم نہیں گاتے ہیں۔ اگر یہ وندے ماترم نہیں گائیں گے تو انہیں زبردستی یہاں سے بھگا دیا جائے گا۔ کوئی بھی ذات مذہب کا ہو، اسے وندے ماترم گانا ہی ہوگا، نہیں تو اسے ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ویڈیو میں راجا کہہ رہے ہیں کہ اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو وندے ماترم کہنا ہو گا۔ راجا سنگھ نے مسلمانوں کو لے کر اور بھی کئی قابل اعتراض باتیں کہی ہیں۔


بی جے پی ممبر اسمبلی راجا سنگھ کا یہ ویڈیو 13 اپریل کا ہے جو بھوپال میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بھوپال کے پاس بیراگڈھ میں یہ ویڈیو شوٹ ہوا ہے۔ دراصل، راجا یہاں ماروتندن انسٹی ٹیوٹ کے ہنومان جینتی پر منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں یہاں شرکت کرنے آئے تھے۔ بتا دیں کہ یہ وہی بی جے پی ممبر اسمبلی ہیں جنہوں نے حیدرآباد میں اس سے پہلے رام مندر کی مخالفت کرنے والوں کا گلا کاٹنے کی بات کہی تھی۔

First published: Apr 15, 2017 12:30 PM IST