بنگلورو : ٹیپوسلطان کے پیدائشی مقام دیونہلی میں ٹیپوجینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ ـ بنگلورو کے دیہی علاقہ دیونہلی میں واقع ٹیپو میموریل کے سامنے منعقدہ تقریب میں مقامی رکن اسمبلی پِلّا منی شامپا، واٹال پکشا کے لیڈر واٹال ناگراج ، ٹیپو خاندان کے 10 ویں نسل کے وارث بختار سمیت دیگر لوگوں نے ٹیپوسلطان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ـ وہیں ٹیپو مخالف تنظیموں نے بند کی کال دے کر احتجاج کیا ۔
سب سے زیادہ دلچسپ واقعہ بلاری میں پیش آیا ، جہاں بی جے پی دفتر میں بی جے پی کارپوریٹرکی طرف سے ٹیپوسلطان جینتی منائی گئی۔ اس موقع پر واٹال ناگراج نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپوسلطان کا پیدائشی مقام دیونہلی کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے ، ـ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آئندہ دنوں میں ٹیپو میموریل کے قریب سے تحریک چلائی جائے گی۔ ـ واٹال ناگراج نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں ٹیپو کا مجسمہ نصب کرنے کیلئے بھی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ـ۔
کرناٹک بھر میں جہاں ٹیپو جینتی کے موقع پر تنظیمیں جشن منا رہی تھیں ، تو وہیں بی جے پی اور سنگھ پریوار کی تنظیمیں احتجاج پر اُترآئیں ۔ ـ مڈیکری میں ہندو تنظیموں نے بند کی کال دی اوراس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ بس پر پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا ۔ـ پولیس نے احتجاج کرنے والی ہندو تنظیموں کے نمائندوں کو حراست میں لے لیا ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔