உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے دہلی میں سی ایم کیجریوال کے خلاف 'The Kashmir Files' پر تبصرے پر لگائے پوسٹر

    Youtube Video

    'The Kashmir Files' : چونکہ بی جے پی داکشمیر فائلس کی زورشور سے تشہیر میں جُٹی ہوئی ہے تو وہ کیجریوال کے خطاب کے خلاف پوسٹر وار شروع کردی ہے۔ دہلی میں جگہ جگہ بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے کیجریوال کے خطاب کے خلاف پوسٹر لگائے ہیں۔

    • Share this:
      'The Kashmir Files' :دا کشمیر فائلس فلم پر اسمبلی میں کیا گیا وزیراعلیٰ کیجریوال Delhi CM Arvind Kejriwa کاخطاب خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔ ایک طبقہ کیجریوال کے ساتھ کھڑا ہے تو ایک اُن کی مخالف میں آوازاٹھا رہا ہے۔ چونکہ بی جے پی داکشمیر فائلس کی زورشور سے تشہیر میں جُٹی ہوئی ہے تو وہ کیجریوال کے خطاب کے خلاف پوسٹر وار شروع کردی ہے۔ دہلی میں جگہ جگہ بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے کیجریوال کے خطاب کے خلاف پوسٹر لگائے ہیں جس میں کیجریوال پردہشت گردوں کی زبان استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اُن سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
      وہیں مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دی کشمیر فائلز کو بے گھر کشمیری پنڈتوں کے درد اور تکلیف کو بیان کرنے والی فلم قرار دیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں نسل کشی میوزیم قائم کرنے کے لیے زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کی تجویز پر مدھیہ پردیش میں نسل کشی میوزیم اور آرٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ جہاں لوگوں کو معلوم ہو گا کہ کس طرح کشمیری پنڈتوں نے دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کیا اور انہوں نے کئی مشکلات کے باوجود کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے۔



      ’دی کشمیر فائلس‘ فلم کو لے کر ویویک اگنی ہوتری سرخیوں میں تو تھے ہی، ان کے بیان سے ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں ویویک اگنی ہوتری کے ذریعہ بھوپال کے لوگوں کو ہم جنس پرست بتانے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھوپال رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عارف مسعود نے جہاں ویویک اگنی ہوتری سے ان کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی نے بھی ویویک اگنی ہوتری کے بیان کو شرمسار کرنے والا بتایا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: یہ کیا بول گئے The Kashmir Files کے ڈائریکٹر، وویک اگنی ہوتری نے کہا، بھوپالی کا مطلب ہم جنس پرست

      ’دی کشمیر فائلس‘ فلم کے ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری کا تعلق مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ہے۔ ویویک اگنی ہوتری کی تعلیم و تربیت بھی بھوپال میں ہوئی ہے۔ دی کشمیر فائلس میں جہاں ان کے ڈائریکشن اور فلم سے متعلق متضاد نظریات سامنے آرہے تھے وہیں جب ان کا بیان بھوپال کے حوالے سامنے آیا تو لوگوں کی حیرت کی انتہا نہیں رہی۔ ویویک اگنی ہوتری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھوپال میں پڑھا ہوا ہوں، لیکن بھوپالی نہیں ہوں کیونکہ بھوپالی ہونے کا ایک الگ مطلب ہوتا ہے اور اسے میں آپ کو اکیلے میں سمجھاؤں گا۔ کسی بھوپالی سے پوچھئے گا۔ کیونکہ جو بھوپالی ہیں، اس کا مطلب عام طور پر ہوتا ہے کہ یہ ہومو سیکس ہے، نوابی شوق کا مطلب ہوتا ہے۔

      Dhoni Left Captaincy: ایم ایس دھونی نے CSK کی کپتانی پر لیا بڑا فیصلہ، Ravindra Jadeja کو سونپی کمان

      اس لیے بتائی بھوپالی کی تعریف
      پورا انٹرویو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وویک اگنی ہوتری کشمیری پنڈت کی تعریف کر رہے تھے۔ وہ بتا رہے تھے کہ کشمیری مسلمانوں نے کشمیریت کا دعویٰ کیا اور کشمیری پنڈتوں کو الگ کیا۔ یہ انہیں کا دیا لفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی زبان پر چڑھنے والی بارت ہے۔ جیست بھوپال میں پلا بڑھا ہوں لیکن بھوپالی نہیں ہوں۔ بھوپالی کا مطلب ہم جنسی پرست homosexual ہوتا ہے، کسی بھوپالی سے پوچھ لینا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: