உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ کے خلاف بی جے پی نے پھر کھولا محاذ

    بی جے پی کسی بھی صورت میں مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی عظمت اور شہادت کا اعتراف کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

    بی جے پی کسی بھی صورت میں مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی عظمت اور شہادت کا اعتراف کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

    بی جے پی کسی بھی صورت میں مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی عظمت اور شہادت کا اعتراف کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : بی جے پی کسی بھی صورت میں مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی عظمت اور شہادت کا اعتراف کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں وہاں ٹیپو سلطان جیسی شخصیتوں کو تاریخ کے اوراق سے مٹایا جارہا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ نئی نسلوں کو ان کے بارے میں وہ بتایا جائے جو تاریخ آر ایس ایس کے کیمپوں میں لکھی اور تیار کی جا رہی ہے۔ ایک مرتبہ پھر شہید ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کے پروگراموں کی تیاریوں سے بی جے پی لیڈران چراغ پا ہوگئے ہیں۔ وہ ٹیپو کو صرف مسلمان مانتے ہیں۔
      اگلے ماہ کی دس تاریخ کومجاہد آزادی حضرت ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش ہے، لیکن ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری سطح پر منائے جانے کی بی جے پی نے ایک بارپھر مخالفت کی ہے۔ بنگلورو میں آج آر ایس ایس کارکن کے قتل کیس میں بی جے پی نے احتجاج کیا۔ اس موقع پربی جے پی کے چند لیڈروں نے ٹیپوسلطان کےیوم پیدائش کی مخالفت کی ۔
      بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ شوبھا کارندلاجے نے کہا کہ حکومت سے کسی مسلمان نے ٹیپوجینتی منانے کے لیے نہیں کہا تھا ، لیکن ریاست کی کانگریس حکومت ووٹ بینک کے لیے ٹیپوجینتی منانا چاہتی ہے۔ مسلمانوں کے مذہب میں کسی شخص کی پوجا کرنا شامل نہیں ہے۔
      First published: