گلبرگہ۔ ٹیپو جینتی کے سرکاری سطح پر انعقاد کے خلاف بی جے پی نے گلبرگہ میں بھی زبردست احتجاج کیا۔ شہر کے تماپوری سرکل پر بی جے پی لیڈران نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور اپنی گرفتاری دی۔ پولیس کو گرفتاری دینے والوں میں بی جے پی کے گلبرگہ جنوب کے ایم ایل اے دتاتریہ پاٹل، ایم ایل سی بی جے پاٹل اور امرناتھ پاٹل، سابق ریاستی وزیر بابو رائو چوہان اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔ پولیس کی تین وین اور آر ٹی سی کی چار بسوں میں بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کر لے جایا گیا۔
بی جے پی لیڈران کا کہنا ہے کہ کانگریس صرف ووٹ بینک کو نظر میں رکھتے ہوئے ٹیپو جینتی کا انعقاد کر رہی ہے۔ ہندو نواز تنظیموں کے ارکان کے قتل کی سدرامیا تحقیقات نہیں کر ا رہی ہے جبکہ ووٹ بینک کی خاطر ٹیپو جینتی منا رہی ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے گرفتار کئے گئے لیڈران کو رسمی کارروائی کے بعد چھوڑ دیا۔ بی جے پی کے احتجاج کے پیش نظر تماپوری سرکل پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے علاوہ آر پی ایف کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔