بنگلورو : سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کی بنگلورو میں میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی نے ٹہرو اپنے پیروں پرنہ کہ اپنے گھٹنوں پرکے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے ، جو کافی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہے ۔ ـ پارٹی تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر اے سعید نےکہا کہ بی جے پی کو انتخابات میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے سبب وہ دوبارہ رام مندر کے معاملے کو اٹھارہی ہے ۔ تاکہ عوام میں فرقہ پرستی کا زہر گھول کر سیاسی روٹی سینکی جاسکے ، ـ لیکن ایس ڈی پی آئی اس حساس مسئلہ کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کی پوری کوشش کرے گی ۔
پارٹی کے قومی نائب صدر شرف الدین احمد نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف چلائی گئی مہم کامیاب رہی ـ ہے۔ اس مہم سے ملک بھر میں ایس ڈی پی آئی کو شہرت بھی ملی ہے ۔ ـ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فرقہ پرست پارٹیوں اور سنگھ پریوار کے پینتروں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔ ـ ان کے پینتروں کا پارٹی کرارہ جواب دے گی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔