Muslim Reservation Row: کرناٹک میں مسلم کمیونٹی کے لیے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ آج اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ ریاستی حکومت نے فی الحال یہ ریزرویشن لنگایت اور ووکلیگا برادریوں کو دیا ہے۔
دراصل کرناٹک کی موجودہ حکومت نے پچھلی حکومت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے مسلمانوں کو دیے گئے 4 فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا تھا، سپریم کورٹ آج سماعت کے دوران اس معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے۔ تاہم مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کے فیصلےکو لیکر حکمراں جماعت بی جے پی نے کرناٹک کی انتخابی مہم میں خوب دم بھرا۔
کانگریس مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہےکرناٹک انتخابات کے دوران اس معاملے پر بی جے پی نے کانگریس پر جم کر حملہ کیا، بی جے پی لیڈر اور ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہم نے مذہب کے نام پر کی جانے والی سیاست پر ہم نے پابندی لگائی، لیکن کانگریس پارٹی کہتی ہے کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو مسلمانوں کے ریزرویشن کو واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ اگر ریزرویشن لائیں گے تو یہ کس کا ریزرویشن کاٹیں گے؟
The Kerala Story پرگھماسان، بنگال حکومت نےلگائی پابندی، انوراگ ٹھاکربولے:ووٹ بینک کی سیاست 'جناح بھی ایسا منشور...'کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران آسام کے سی ایم ہیمنتا بسوا سرما نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر جناح بھی زندہ ہوتا تو ایسا منشور جاری نہ کرتا۔ شرما نے کہا، کانگریس صرف مسلم بنیاد پرست پارٹی بن گئی ہے، کیونکہ کانگریس کہہ رہی ہے کہ ہم دوبارہ مسلم ریزرویشن واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ اگر کرناٹک میں اسے بحال کیا جاتا ہے تو ملک کے دیگر حصوں سے بھی اس طرح کے مطالبات اٹھنے لگیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔