میسور ریاست کے 18ویں صدی کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نام پر رکھے گئے’ حج بھون‘ کا نام بدلنے کے منصوبہ پر مخالفت جاری ہے۔ دریں اثنا بی جے پی لیڈر کے جی بوپا نے بنگلورو میں کہا کہ ان کی پارٹی سابق صدر جمہوریہ عبد الکلام کے نام پر ’حج بھون‘ کا نام رکھنا چاہتی ہے۔بوپیا نے نیوز ایچنسی پی ٹی آئی سے کہا ’ ریاستی صدر بی ایس یدورپا اور تمام دیگر لیڈران چاہتے ہیں کہ حج بھون کا نام ٹیپو سلطان کے بجائے سابق صدرعبد الکلام جی کے نام پر رکھا جانا چاہئے‘‘۔تاہم، بوپیا کو اس بات کا ڈر بھی ہے کہ اگر کرناٹک حکومت ٹیپو سلطان کے نام پر رکھے گئے حج بھون کا نام بدلے گی تو پوری ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا ہو سکتا ہے۔
قابل غور ہے کہ بنگلورو میں بی جے پی کی رکن پارلیمان شوبھا کارندلاجے نے کہا تھا کہ اگر حج بھون کو ٹیپوسلطان کا نام دیاجاتاہے ، تو اس کے خلاف احتجاج کیاجائےگا ۔ شوبھا کارندلاجے نے یہ بھی کہا تھا کہ حج بھون کی بنیاد سابقہ بی جے پی حکومت میں رکھی گئی تھی۔ اس مقدس جگہ کوعازمین حج کے قیام کیلئے بنایاگیا ہے ، نہ کہ ٹیپوسلطان کا نام دینے کیلئے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔