بی جے پی کارکنان عید کے موقع پر مسلمانوں کے گھروں کا دورہ کر 'عید الفطر' کی دیں گے مبارک باد
بی جے پی
اتنا ہی نہیں اس سال 15 اپریل کو آنے والے وشو ڈے پر بی جے پی کارکنان اپنے بوتھ پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو اپنے گھر مدعو کریں گے۔ وہ انہیں ویشو کینیٹم بھی دیں گے، جو بزرگوں سے لے کر چھوٹوں تک کو اس دن سکے دینے کی روایت ہے۔
کیرالہ میں عید کے موقع پر بی جے پی کارکنان مسلمانوں کے گھروں کا دورہ کریں گے اور انہیں عید کی مبارکباد دیں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنان مسلمانوں کو ایک کارڈ دیں گے، جس پر لکھا ہوگا "عید مبارک"۔
اتنا ہی نہیں اس سال 15 اپریل کو آنے والے وشو ڈے پر بی جے پی کارکنان اپنے بوتھ پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو اپنے گھر مدعو کریں گے۔ وہ انہیں ویشو کینیٹم بھی دیں گے، جو بزرگوں سے لے کر چھوٹوں تک کو اس دن سکے دینے کی روایت ہے۔ گذشتہ سالوں میں بھی عید کے موقع پر مسلمانوں کے گھروں کا دورہ کیا گیا تھا لیکن اس بار ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔ بی جے پی کے کیرالہ انچارج پرکاش جاوڈیکر نے بی جے پی کے ریاستی عہدیداروں کی میٹنگ میں یہ ہدایت دی۔
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ "میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایسٹر کے دن، ہزاروں کارکنان تقریباً ایک لاکھ عیسائی گھروں کا دورہ کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس دورے کے بعد اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور ان کی خوب پذیرائی ہوئی۔
بی جے پی کے عیسائی گھروں، بشپ ہاؤسز اور گرجا گھروں کے دورے سے ریاست میں سیاسی بحث چھڑ گئی ہے، یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ بھی۔ سی پی آئی ایم اور کانگریس دونوں نے اقلیتی برادری، خاص طور پر ریاست سے باہر عیسائی برادری پر ہونے والے مظالم کے بارے میں بھی بات کرنے کی شروعات کر دی ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔