کسان لیڈر Rakesh Tikait پر پھینکی گئی کالی سیاہی، بنگلورو میں کررہے تھے پریس کانفرنس
کسان لیڈر Rakesh Tikait پر پھینکی گئی کالی سیاہی، بنگلورو میں کررہے تھے پریس کانفرنس (ANI)
Black Ink Thrown at Rakesh Tikait : ایک مقامی نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کے ویڈیو پر ٹکیت اور سنگھ بنگلورو میں پریس کانفرنس کرکے وضاحت پیش کررہے تھے، اسی دوران ان پر کالی سیاہی پھینکی گئی ۔
بنگلورو : کرناٹک میں پیر کو ایک پروگرام میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت اور یدھویر سنگھ پر کالی سیاہی پھینکی گئی ہے ۔ ایک مقامی نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کے ویڈیو پر ٹکیت اور سنگھ بنگلورو میں پریس کانفرنس کرکے وضاحت پیش کررہے تھے، اسی دوران ان پر کالی سیاہی پھینکی گئی ۔ نیوز چینل نے اپنے اسٹنگ آپریشن میں کرناٹک کے کسان لیڈر کوڈہللی چندر شیکھر کو پیسے مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعوی کیا ہے ۔
راکیش ٹکیت اور یدھویر سنگھ پریس کو یہ وضاحت کرنے کیلئے مخاطب کررہے تھے کہ وہ اس میں شامل نہیں ہیں اور کسان لیڈر کو کوڈی ہللی چندر شیکھر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے بحث شروع کردی اور دونوں کسان لیڈروں پر کالی سیاہی پھینک دی ۔ لوگوں نے کرسیاں بھی پھینکنی شروع کردیں ۔ بی کے یو ترجمان کے مطابق ان پر سیاہی کسان لیڈر چندرشیکھر کے حامیوں نے پھینکی ۔
#WATCH Black ink thrown at Bhartiya Kisan Union leader Rakesh Tikait at an event in Bengaluru, Karnataka pic.twitter.com/HCmXGU7XtT
بنگلورو کے ہائی گراونڈس پولیس اسٹیشن کے مطابق گاندھی بھون میں پریس کانفرنس کے دوران کسان لیڈروں پر کالی سیاہی پھینکنے کے معاملہ میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ پر راکیش ٹکیت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سیکورٹی بندوبست بنائے رکھنا مقامی پولیس کی ذمہ داری تھی ۔
Bengaluru | No security has been provided by local police here. This has been done in collusion with the government: Bhartiya Kisan Union leader Rakesh Tikait on ink attack on him pic.twitter.com/P5Jwcontc7
انہوں نے کرناٹک سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سب ملی بھگت سے ہوا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں غازی پور بارڈر پر سال بھر چلے کسان آندولن کے دوران بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت اہم چہرہ تھے۔
بی کے یو مبینہ طور پر داخلی خلفشار کا شکار ہورہی ہے ۔ راکیش ٹکیت اور نریش ٹکیت پر آنجہانی چودھری مہندر سنگھ ٹکیت کے نظریہ سے بھٹکنے کا الزام لگا رہے ہیں، جو آخر کار تنظیم میں تقسیم کی وجہ بنی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔