تمل ناڈو کے نیویلی پاور پلانٹ میں دھماکہ، 6 لوگوں کی موت، 17زخمی
این ایل سی کی اپنی فائر بریگیڈ ٹیمیں ہیں جو دھماکہ کے بعد بچاو مہم میں جٹ گئی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 01, 2020 12:54 PM IST

این ایل سی کی اپنی فائر بریگیڈ ٹیمیں ہیں جو دھماکہ کے بعد بچاو مہم میں جٹ گئی ہیں۔
چنئی۔ تمل ناڈو (Tamil Nadu) کے کڈالور ضلع واقع نیویلی پاور پلانٹ (Neyveli Lignite power plant کے بائیلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت جبکہ دیگر 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، 17 زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔
Atleast 16 people injured many are struck inside the unit-2.
Rescue operations is underway.#Boilerblast #NLC #Cuddalore #Tamilnadu #Neyveli https://t.co/5LC6Kbk055 pic.twitter.com/ujHRqkl1YF
— Eagle~Eye (@cbinewton) July 1, 2020
ابھی تک دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ یہ دھماکہ کڈالور (Cuddalore) میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن (neyveli lignite corporation) کے ایک بوائلر میں ہوا۔ این ایل سی کی اپنی فائر بریگیڈ ٹیمیں ہیں جو دھماکہ کے بعد بچاو مہم میں جٹ گئی ہیں۔ ساتھ ہی کڈالور ضلع انتظامیہ سے بچاو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بتا دیں کہ کڈالور، دارالحکومت چنئی سے 180 کلومیٹر دور واقع ہے۔