ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے ہاتھوں بنگلورو میں ایڈپٹ فٹنس سینٹرکا افتتاح

سنجے دت نے کہا کہ ورزش کیلئےعمرکی کوئی قید نہیں ہوتی۔ ہرشخص کوچا ق وچوبند رہنے کیلئے ورزش کرتے رہنا چاہئے۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے ہاتھوں بنگلورو میں ایڈپٹ فٹنس سینٹرکا افتتاح
بالی ووڈ اداکار سنجے دت بنگلورو میں ایڈپٹ فِٹنس سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے۔

بالی ووڈ کے مشہوراداکارسنجے دت نے بنگلورومیں ایڈپٹ فِٹنس سینٹرکا افتتاح کیا۔ سنجے دت نے ایڈپٹ فٹنس سینٹرمیں متعارف کی گئی جدید ٹکنالوجی، جسمانی ورزش کے نئے طریقوں کی ستائش کی۔


اس موقع پرانہوں نے یہ بھی کہا کہ ورزش کیلئےعمرکی کوئی قید نہیں ہوتی۔ ہرشخص کو چا ق وچوبند رہنے کیلئے ورزش کرتے رہنا چاہئے۔ سنجے دت نے کہا کہ وہ آنے والے نئے سال میں تین سے چارفلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گے۔


ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ وہ اپنے فرصت کے لمحات میں اپنی فیملی کے افراد کے ساتھ ہی گزارنے کوترجیح دیتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارنے ہرشخص کوجسمانی ورزش پرخاص توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

First published: Nov 20, 2018 07:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading