ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کا بڑا بیان ، کہا : اس بات کی بھی ہوگی جانچ

سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آرہی ہے کہ انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر شیکھر کپور اپنی فلم پانی کیلئے سشانت سنگھ راجپوت کو کاسٹ کرنے والے تھے ، لیکن کچھ وجوہات سے فلم نے اس پروجیکٹ کو روک دیا اور یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کا بڑا بیان ، کہا : اس بات کی بھی ہوگی جانچ
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کا بڑا بیان ، کہا : اس بات کی بھی ہوگی جانچ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پیر کو ممبئی کے ویلے پارلے میں واقع شمشان گھاٹ میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں آخری رسومات ادا کی گئیں ۔ راجپوت نے اتوار کو مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ وہ 34 سال کے تھے ۔ وہیں اس معاملہ میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بڑا بیان دیا ہے ۔


انل دیشمکھ نے کہا کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے ۔ میڈیا کے یہ ذریعہ بات سامنے آرہی ہے کہ فلم انڈسٹری میں  بزنس دشمنی کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی ہے ، اس کی بھی جانچ پولیس محکمہ کرے گا ۔



سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آرہی ہے کہ انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر شیکھر کپور اپنی فلم پانی کیلئے سشانت سنگھ راجپوت کو کاسٹ کرنے والے تھے ، لیکن کچھ وجوہات سے فلم نے اس پروجیکٹ کو روک دیا اور یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی ۔

بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو خودکشی کرلی ۔ ان کی لاش ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی ۔ صرف 34 سال کی عمر میں سشانت نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ بہار کے رہنے والے سشانت سنگھ راجپوت ایک ایسے اداکار تھے ، جنہیں راتوں رات کامیابی نہیں ملی تھی ۔ طویل جدوجہد اور ٹی وی کی دنیا میں پوتر رشتہ سے اپنی شناخت بنانے کے بعد سشانت نے فلموں کا رخ کیا تھا ۔

سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ وہ 34 سال کے تھے ۔
سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ وہ 34 سال کے تھے ۔


سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں کہرام مچا ہوا ہے ۔ کئی مشہور فنکاروں نے الزام لگایا ہے کہ پرانے لیجنڈس نئے لوگوں کو انڈسٹری میں داخل ہونے نہیں دیتے ہیں ۔ مشہور ڈائریکٹر شیکھر کپور نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت ان کے پاس آکر رویا کرتے تھے ، کیونکہ بالی ووڈ کے لوگوں نے انہیں مایوس کیا ۔ بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت نے کہا یہ کوئی خودکشی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل ہے ۔
First published: Jun 16, 2020 06:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading