اداکارہ نے کیوں مارا اس شخص کو تھپڑ، کانگریس کی ریلی میں کیا ہوئی ایسی گندی حرکت، ویڈیو وائرل
کانگریس کی ریلی میں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کرنے والے کو اداکارہ نے مارا تھپڑ، ویڈیو وائرل
اداکارہ سے کانگریس لیڈر بنیں خوشبو سندر اپنی پارٹی کے بنگلورو سینٹرل سیٹ کے امیدوار رضوان ارشد کیلئے انتخابی تشہیر کررہی تھیں۔ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ وہ بری طرح غصہ ہوگئیں۔
ان دنوں ملک بھر میں انتخابات کا ماحول ہے۔ وہیں اسی ماحول میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں معروف و مشہور لیڈر ایک شخص کو تھپڑ مارتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو ہے اداکارہ سے کانگریس لیڈر بنیں خوشبو سندر کا۔ حال ہی میں خوشبو اپنی پارٹی کے بنگلورو سینٹرل سیٹ کے امیدوار رضوان ارشد کیلئے انتخابی تشہیر کررہی تھیں۔ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ وہ بری طرح غصہ ہو گئیں اور بھیڑ میں موجود ایک شخص کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ ان کے ایسا کرنے کی وجہ جان کر آپ کو بھی غصہ آ جائے گا۔
دراصل کانگریس کی تیز طرار لیڈر مانی جانے والی خوشبو سندر انتخابی ریلی ختم کرکے جارہی تھیں۔ اس دوران وہ بھاری بھیڑ کے درمیان سے نکل رہی تھیں تبھی بھیڑ میں ہی موجود ایک شخص نے خوشبو کو غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ جب خوشبو کو اس کا احساس ہواتو وہ فورا پلٹیں اور ایسی حرکت کرنے والے شخص کو تھپڑ مارکر جواب دیا۔ بعد میں اس شخص کو فورا پولیس نے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔
தமிழ்நாட்டின் துணிச்சல் மிக்க மருமகளுக்கு வாழ்த்துக்கள். உங்களின் இந்த துணிச்சல்மிக்க செயல் பலருக்கு வழிகாட்டியாக அமையும்.....@khushsundarpic.twitter.com/KncXp68tfu
— ஜனநாயகம் மலர வாக்களிப்போம் 'கை' சின்னத்தில் (@KosalramT) April 11, 2019
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔