உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking : سوٹ کیس میں گرل فرینڈ کو بھر کر ہاسٹل پہنچا لڑکا ، پھرہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑ گئے ہوش!

    Boy Tries to Sneak Girlfriend in Suitcase : کالج میں پڑھنے والے ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ہاسٹل کے کمرے تک لانے کا انتہائی عجیب و غریب طریقہ تلاش کیا ۔ یقین مانئے کالج میں پڑھتے ہوئے آپ نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

    • Share this:
      سوشل میڈیا پر آئے دن ایک سے بڑھ کر ایک معاملہ پڑھنے اور دیکھے کو ملتا ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ منی پال کالج کے ایک لڑکے کا وائرل ہورہا ہے، جس نے ویلنٹائن ڈے سے پہلے انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ کالج میں پڑھنے والے اس لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ہاسٹل کے کمرے تک لانے کا انتہائی عجیب و غریب طریقہ تلاش کیا ۔ یقین مانئے کالج میں پڑھتے ہوئے آپ نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

      خواہ ابھی ویلنٹائنس ڈے میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں ، لیکن لڑکے پر فروری کی شروعات سے ہی پیار کا بخار کچھ ایسا چڑھا کہ اس نے حد ہی کردی ۔ اب لڑکوں کے ہاسٹل میں گرل فرینڈ لانے کی تو اجازت ہے نہیں، لیکن سوٹ کیس کتنا بھی بھاری بھرکم ہو، وہ لایا جاسکتا ہے ۔ پھر کیا تھا، لڑکے نے اسی لوپ ہول کا استعمال کرکے اس واقعہ کو انجام دینے کا فیصلہ کیا ۔

      یہ واقعہ کرناٹک کے منی پال کالج میں پیش آیا ۔ یہاں یکم فروری کو ہاسٹل میں رہ کر پڑھنے والا ایک لڑکا بھاری بھرکم ٹرالی بیگ کے ساتھ پہنچا۔ کیئر ٹیکر نے جب دیکھا کہ لڑکے کا بیگ کچھ زیادہ ہی بھاری ہے اور وہ اس کو اٹھانے میں کافی پریشان ہے تو اس لڑکے کے بیگ پر شک ہوا ۔ جب اس سے بیگ کو لے کر سوال کیا گیا تھا تو وہ گھبرا گیا ۔ آخر کار جب بیگ کھلا تو سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ بیگ کے اندر ایک لڑکی سمٹی ہوئی بیٹھی تھی۔

      جیسے ہی یہ واقعہ ٹویٹر پر سامنے آیا ، لوگوں کی کرئیٹیویٹی پھوٹ پھوٹ کر باہر آنے لگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کے نام کے ساتھ اس واقعہ نے کافی سرخیاں بٹوریں اور لوگوں نے جم کر کمنٹس اور ٹویٹ کئے۔

      آخر کار میمس کے بادشاہ زمیٹو کی جانب سے ایسا زبردست میم شیئر کیا گیا کہ آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے ۔

      لوگوں نے پرانے ویڈیوز کو ٹیگ کرکے اس واقعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ ویسے سوٹ کیس سے ملی لڑکی اور اس کو لانے والے لڑکے ، دونوں کو ہی کالج سے معطل کردیا گیا ہے اور انہیں ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: