مالے: مالدیپ کی راجدھانی مالے سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ مالے میں آج یعنی جمعرات کو غیر ملکی کارکنوں کے لیے بنائے گئے گھروں میں آگ لگ گئی جس میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد میں 9 ہندوستانی کارکن بھی شامل ہیں۔ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آگ سے تباہ ہوئی ایک عمارت کی اوپری منزل سے 10 لاشیں نکالی گئیں۔ بتایا گیا کہ اس عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک گیراج تھا اور اس میں آگ لگنے کے بعد پوری عمارت اس کی زد میں آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے غبارے آسمان پر اٹھنے لگے اور چاروں طرف چیخ و پکار شروع ہوگئی۔
High Commission of India in Maldives expresses grief over tragic fire incident in Male, Maldives that caused loss of lives including reportedly of Indian nationals. pic.twitter.com/onvTGT7AQ3
حکام نے بتایا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع کار گیراج میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تحقیقات کے دوران اوپری منزل ہر 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں نو ہندوستانی اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔