ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بڑی خبر: این آئی اے نے ترواننت پورم ایئرپورٹ سے دومبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا

این آئی اے (National Investigation Agency) نے پیر کی شب کیرالہ کے ترواناننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 22, 2020 12:01 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر: این آئی اے  نے ترواننت پورم ایئرپورٹ سے دومبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا
ان دو دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) (National Investigation Agency) نے پیر کی شب کیرالہ کے ترواناننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دو مبینہ  دہشت گردوں  کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں  دہشت گرد کے سعودی عرب سے یہاں پہنچنے کے بعد این آئی اے نے انہیں حراست میں لیا ، جن میں سے ایک گل نواز اترپردیش کا رہائشی ہے اور دوسرا شعیب کا تعلق کیرالہ کے کنور سے ہے۔

ان دو دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق لشکر طیبہ سے جبکہ دوسرے کا انڈین مجاہدین سے بتایا جارہاہے۔ سعودی عرب کے ریاض سے واپسی کے بعد خفیہ ایجنسی را سمیت متعدد تفتیشی ایجنسیوں نے ان دونوں سے تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،جس کے بعد ان دونوں کو حراست میں لے لیاگیا۔  ذرائع کے مطابق انھیں پہلے کوچی لے جایاجائے گا اس کے بعد شعیب کو بنگلور جبکہ گل نواز کو دہلی لے جایا جائے گا۔ ان دونوں شدت پسندوں کو بنگلور میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے اور اس معاملہ میں ان دونوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 19 ستمبر کو این آئی اے نے تین دہشت گردوں  کو کیرالہ کے ارناکولم سے اور چھ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے انہیں تحویل میں لینے


کے بعد بتایا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ابتدائی تحقیقات نے انہیں پاکستان میں مقیم القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے ذریعہ قومی دارالحکومت سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں بڑے حملہ کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔

اس کے علاوہ حراست میں لئے گئے دہشت گردوں کے پاس سے ڈجیٹل سامان ، جہادی لٹریچر اور دستاویز ، تیز دھار اسلحہ ، دیسی ساختہ بم اور دفاعی جیکٹس بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 22, 2020 12:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading