ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

عوام 113نشستیں دیتے تو کرناٹک کو ہم جنت بنا دیتے: یدی یورپا

بنگلورو۔ بی ایس یدی یوروپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے دو دن بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • Share this:
عوام 113نشستیں دیتے تو کرناٹک کو ہم جنت بنا دیتے: یدی یورپا
یدی یورپا نے کہا کہ انہوں نے دو سال تک ریاست کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کے چہروں پر ددر کو محسوس کیا تھا ۔

بنگالورو۔ فلور ٹسٹ سے پہلے کرناٹک کے وزیراعلی یدی یورپا کے استعفی کے سبب جنوبی ہند کی کرناٹک ریاست میں بی جے پی کی حکومت گر گئی ۔ یدی یورپا اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے جس کے پیش نظر انہوں نے استعفی دے دیا۔


فلور ٹسٹ سے پہلے اسمبلی میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام ان کی پارٹی کو 104کے بجائے 113نشستیں دیتے تو اس ریاست کو وہ جنت بنا دیتے ۔انہوں نے جذباتی انداز میں کنڑی زبان میں اپنی تقریر کے دوران کئی مرتبہ کانگریس پر نکتہ چینی کی۔ یورپا نے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔


 یدی یورپا نے کہا کہ انہوں نے دو سال تک ریاست کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کے چہروں پر ددر کو محسوس کیا تھا ۔ وہ لوگوں سے ملی محبت اور اخوت کو فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے بی جے پی کو 104نشستیں دی ہیں۔ رائے عامہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے حق میں نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی کو لوک سبھا کی 28میں سے 28نشستیں حاصل ہوجائئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار سے محروم ہوتے ہیں تو کسی بھی چیز سے محروم نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی زندگی عوام کے لئے ہے۔


اس سے پہلے سپریم کورٹ نے پروٹیم اسپیکر کے طور پر کے جی بوپیا کی تقرری کو چیلنج کرنے والی کانگریس اور جے ڈی ایس کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ کورٹ نے کہا کہ بوپیا کا موقف سنے بغیر کورٹ انہیں ہٹا نہیں سکتا ہے۔ طاقت آزمائی کے دوران کرناٹک اسمبلی میں امن بنائے رکھنے کے لئے دو سو سے زیادہ مارشل تعینات کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یوروپا نے فلور ٹیسٹ کے بعد شام پانج بجے تقریب کا اعلان کیا تھا۔ یدی یوروپا نے کہا تھا کہ اتوار کو وہ وزیر اعلیٰ کے طور پر اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔


قبل ازیں، کانگریس کے سینئر لیڈر ویرپا موئیلی نے واضح کیا ہے کہ بی جے پی ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس 104ارکان ہیں۔ وہ ہنوز ہمارے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں ۔ ہمارے دو ارکان اسمبلی یہاں نہیں ہیں ۔وہ ہماری ہی حمایت کریں گے۔


کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یوروپا کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس آڈیو میں یدی یوروپا ہیرےکرور رکن اسمبلی بی سی پاٹل کو کابینہ میں جگہ کا لالچ دیتے سنائی دے رہے ہیں۔ نیوز ۱۸ اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ اس میں یدی یوروپا مبینہ طور پر پاٹل سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں کوئی بہانہ بنا کر کیرالہ چلے جانا چاہئے۔ یدی یوروپا کہہ رہے ہیں ایک بار آپ کوچین چلے گئے تو معاملہ اپنے آپ ہی بند ہو جائے گا۔ تو کوئی بہانہ بنا لو اور وہاں چلے جاو۔ آپ وزیر بن جاو گے اور اپنے ساتھ تین اور ارکان اسمبلی کو لے آنا‘‘۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے اپنے سبھی ارکان اسمبلی سے کال ریکارڈ کرنے کو کہا تھا۔


یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

First published: May 19, 2018 02:05 PM IST