ہوم » نیوز » وطن نامہ

آئی ای ایس افسر سبحان علی کی تلاش کے لئے کنور دانش علی ہوئے فکر مند، حکومت سے مدد کی اپیل

بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے دراس ندی میں جپسی گرنے کے بعد لیہہ میں تعینات لاپتہ ہندوستانی انجینئرنگ سروس (آئی ای ایس) کے افسر سبحان علی کی تلاش کے لئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
آئی ای ایس افسر سبحان علی کی تلاش کے لئے کنور دانش علی ہوئے فکر مند، حکومت سے مدد کی اپیل
آئی ای ایس افسر سبحان علی کی تلاش کے لئے کنور دانش علی ہوئے فکر مند، حکومت سے مدد کی اپیل

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے دراس ندی میں جپسی گرنے کے بعد لیہہ میں تعینات لاپتہ ہندوستانی انجینئرنگ سروس (آئی ای ایس) کے افسر سبحان علی کی تلاش کے لئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ کنور دانش علی نے ٹوئٹر کے ذریعہ سبحان علی کو تلاش کرنےکی مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک درجی کا بیٹا سبحان علی جو غریبی کو شکست دے کر بارڈر روڈز آرگنائزیشن ( بی آر او) میں بطور آئی ای ایس افسر تعینات تھا۔ وہ کارگل ۔ لیہہ میں کوارنٹائن کیمپ کی نگرانی کررہا تھا۔ ان کی گاڑی دراس ندی میں گرنےکی خبر آئی اور وہ تب سے غائب ہیں۔ میری حکومت ہند سے اپیل ہے کہ سبحان علی کو تلاش کیا جائے۔




کنور دانش علی نے اس سلسلے میں سبحان علی کے بھائی شعبان علی کی طرف سے وزیردفاع کو لکھے گئے خط کو ٹویٹر پر شیئر کیا۔ وزیر دفاع کو لکھے گئے خط میں سبحان علی کے بھائی شعبان علی نے کہا کہ اب تک بی آر او، کارگل ضلع انتظامیہ اور ان کے ذریعہ محدود وسائل کے ساتھ کی گئی کوشش ناکام رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تلاشی مہم کو تیز کرنے کی اپیل کی۔ قابل ذکر ہے کہ وزارت دفاع میں انجینئر کے عہدے پر تعینات سبحان علی کی کار گزشتہ مہینے لداخ میں ڈیوٹی سے واپسی کے دوران ان کی جپسی کھائی میں گرگئی تھی اور تب سے وہ لاپتہ ہیں۔ فوج نے فوراً ریسکیو مہم شروع کی لیکن سبحان علی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔سبحان علی کے والدرمضان علی درجی ہیں اور گاوں کے پاس ایک چھوٹی سی دوکان میں سلائی کا کام کرتے ہیں۔ سبحان علی کے گمشدہ ہونے سے اہل خانہ کا رو روکر برا حال ہے۔

وہیں دوسری جانب گمشدہ آئی ای ایس آفیسر سبحان علی کے ڈرائیور کی لاش نکال لی گئی ہے۔ دراس سے لداخ پولیس نے ڈرائیور کی لاش نکالی ہے جبکہ آئی ای ایس آفیسر سبحان علی کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ واضح  کہ لداخ میں تعینات افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتہ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ افسر ہند ۔ چین سرحد پر بن رہی سڑک کا معائنہ کرنے گئے تھے اور ان کی جپسی بے قابو ہوکر 5ہزار فٹ گہری کھائی میں گرگئی تھی۔ جپسی کا پتہ چل گیا  لیکن سبحان کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ روز پہلے سبحان کے بھائی ان کا پتہ لگانے لیہہ گیے تھے، لیکن وہاں سے وہ ناکام لوٹے ہیں۔ سبحان کے بھائی نے حکومت سے ان کا سراغ لگانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے کچھ روز بعد آج سبحان علی کے ڈرائیور کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ آفیسر سبحان علی کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2020 10:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading