ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تملناڈو میں بڑا حادثہ: بس اور لاری میں بھیانک ٹکر، 20 کی موت اور 24 زخمی

تملناڈو کے اویناشی میں جمعرات کی صبح بس اور لاری کی ٹکر میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 24 لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو کسی طرح بس سے باہر نکالا اور اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

  • Share this:

تملناڈو کے اویناشی میں جمعرات کی صبح بس اور لاری کی ٹکر میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 24 لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو کسی طرح بس سے باہر نکالا اور اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاع کےمطابق بنگلورو سے کوچی جاتے وقت کے ایس آر ٹی سی کی بس جمعرات کی صبح تلمناڈو کے اویناشی م یں لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ بس کا آگے کا حصہ پوری طرح لاری کے نیچے آگیا۔

اس حادثے میں بس کے آگے بیٹھے 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں 24 لوگ شدید طور پر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ تمام لاشوں کو اویناشی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بس 48 سیٹڑ تھی اور پوری بھری ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں لوگ سورہے تھے جسی وجی سے بس میں سوار لوگوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے میں مارے گئے 14 لوگوں کی لاشوں کو اویناشی کے سرکاری اسپتال میں بھیجا گیا ہے جبکہ 3 لاشوں کو تریپور کے سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ابھی بھی ایک لاش کے بارے میں کسی کو کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
First published: Feb 20, 2020 08:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading