BYJU'S Young Genius: انوشکا نے بنائی اینٹی بلنگ اسکواڈ تو اینتھیا ہیں والین کی استاد
BYJU'S Young Genius: انوشکا جالی اینٹی بلنگ اسکواڈ کے ذریعہ بچوں کو بااختیار بنا رہی ہیں۔ وہیں اینتھیا ڈائس والین کے ذریعہ سنگیت کی دنیا میں نام کما رہی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 17, 2021 09:33 PM IST

انوشکا نے بنائی اینٹی بلنگ اسکواڈ تو اینتھیا ہیں والین کی استاد
نئی دہلی: BYJU'S Young Genius میں ناظرین پہلے بھی ملک کے ہنرمند بچوں کو دیکھ چکے ہیں۔ اس ہفتہ ہم آپ کی ملاقات اینٹی بلنگ اسکواڈ کی بانی انوشکا جالی اور والین کی استاد اینتھیا ڈائس سے کرانے جا رہے ہیں۔ دونوں ہی بچیوں نے اپنے اپنے علاقے میں کم عمری میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 12 سال کی انوشکا جالی جہاں دہلی کی رہنے والی ہیں تو وہیں اینتھیا ڈائس گوا میں رہتی ہیں۔
انوشکا کو ایسے آیا خیال
اینٹی بلنگ اسکواڈ کی بانی انوشکا جالی معاشرے کے لئے ایک ترغیب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو نیچا دکھاکر کوئی بڑا نہیں ہوسکتا۔ وہ کہتی ہیں، ’کسی کو جان بوجھ کر نیچا دکھانا ہی بلنگ ہے۔ بلنگ کے سبب شخص کو ڈپریشن اور انجائٹی جیسی پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ ایسے میں مجھے لگا کہ مجھے اس طرف کچھ کرنا چاہئے۔ یہیں سے مجھے اینٹی بلنگ اسکواڈ کا خیال آیا۔
ویب سائٹ کے ذریعہ بچوں کو دیتی ہیں ترغیب
جیت چکی ہیں خصوصی اعزاز
اینتھیا کو والین سکھانے والے پروفیسر ونسٹن نے بتایا کہ اینتھیا واحد شخص ہیں، جنہوں نے امریکہ میں انٹرنیشنل پروگریسیو میوزیشین کمپٹیشن (والین) میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور وہاں سلور ٹرافی جیتی۔ اینتھیا کا خواب ہے کہ وہ پوری دنیا کے سب سے اہم کنسرٹ ہال میں اپنی پرفارمنس دیں۔