حیدرآباد کا نو سالہ پہیلی ماسٹر شنکر سب سے مشکل پہیلی کچھ سکنڈ میں سلجھا لیتا ہے
حیدرآباد میں رہنے والا شنکر دنیا کا سب سے مشکل پہیلی کچھ سکنڈ میں سلجھا لیتا ہے اور وہ بھی الٹا لٹک کر۔ یہ نوجوان دو ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے اور تیسرے ریکارڈ میں اس کی عمر رکاوٹ بن گئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 15, 2021 08:16 AM IST
حیدرآباد میں رہنے والا شنکر دنیا کا سب سے مشکل پہیلی کچھ سکنڈ میں سلجھا لیتا ہے اور وہ بھی الٹا لٹک کر۔ یہ نوجوان دو ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے اور تیسرے ریکارڈ میں اس کی عمر رکاوٹ بن گئی۔ اسی طرح اور بھی باکمال بچے دیکھنے کو ملیں گے نیوز 18 کے خاص پیش کش میں جو کہ سولہ جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے۔
کمپیوٹر کی طرح کام کرنے والا دماغ اور مشین کی طرح کام کرنے والی انگلیوں کی بدولت ایک بچہ دو عالمی ریکارڈ بنا چکا ہے۔ وہ تیسرا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیتا، لیکن کم عمر کی وجہ سے ورلڈ بک آف ریکارڈس والوں نے اسے روک دیا۔ یہ بچہ روبکس کیوب، کمپیوٹر کوڈنگ، الگورتھم اور روبوٹکس کے ساتھ ساتھ یجروید کے منتروں کا تلفظ بہتر طریقے سے کرتا ہے۔ حیدرآباد کا یہ ہونہار صرف 9 سال کا ہے اور اس کا نام شنکر ہے۔
نو سال کے شنکر کی انگلیاں مشین کی طرح چل رہی ہیں۔ 30 سیکنڈ میں 3۔ ڈی پزل سالو، رینبو کی طرح الٹا لٹک کر وہ روبکس 9 کیوب کو جس رفتار سے حل کرتا ہے، اسے دیکھ کر ورلڈ بک آف ریکارڈس اور انٹرنیشنل بک آف ریکارڈس کی ٹیمیں دنگ رہ گئیں۔
وہیں، شنکر کی ماں دیویا منگلا کا کہنا ہے کہ شنکر پانی کے اندر بھی روبوٹکس کیوب حل کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتا تھا۔ لیکن ورلڈ بک آف ریکارڈس نے اسے 16 سال کی عمر ہونے تک انتظار کرنے کو کہا۔