உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CAIT نے کی Amazon کے ‘مائی وے آر ہائی وے‘ کی تنقید، جانئے امیزون کیا کہا

    کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) نے امیزون کے ’مائی وے آر ہائی وے‘ رویے کی سخت تنقید کی ہے۔ CAIT نے الزام لگایا ہے کہ امیزون ہر چیز کو اپنے طریقے سے کرنا چاہتا ہے اور مقامی ٹریڈرس کے بارے میں اسے کوئی تشویش نہیں ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس مسلسل کہہ رہا ہے کہ 2016 کے بعد سے امیزون (Amazon) مسلسل غلط طریقوں کو اپناکر تجارت کر رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) نے امیزون کے ’مائی وے آر ہائی وے‘ رویے کی سخت تنقید کی ہے۔ CAIT نے الزام لگایا ہے کہ امیزون ہر چیز کو اپنے طریقے سے کرنا چاہتا ہے اور مقامی ٹریڈرس کے بارے میں اسے کوئی تشویش نہیں ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس مسلسل کہہ رہا ہے کہ 2016 کے بعد سے امیزون (Amazon) مسلسل غلط طریقوں کو اپناکر تجارت کر رہا ہے۔

      کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) پر بدھ کو سی سی آئی کی کارروائی سے بچنے کا الزام لگایا ہے۔ کیٹ (CAIT) نے امیزون سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا ہے، جس میں امیزون نے کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (CCI) سے کہا ہے کہ اس کے پاس اپروول کو ہٹانے کا پاور نہیں ہے۔ CAIT نے کہا ہے، ’اگر اسے ایسا لگتا ہے کہ CCI کے پاس ہٹنے کی طاقت (ریوکنگ پاور) نہیں ہے تو وہ سی سی آئی کی مختلف سماعت میں شامل کیوں ہوئے؟ انہیں پہلے ہی سی سی آئی سے پوچھنا چاہئے تھا کہ اس کے پاس ایسی کوئی طاقت نہین ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہیں سپریم کورٹ میں حالیہ سماعت کے دوران بھی اس طرح کی کوئی دلیل نہیں دی‘۔ یہ دراصل معاملے کو سی سی سی آئی سے چھڑوانے کے لئے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

      امیزون نے کیا کہا ہے؟

      واضح رہے کہ فیوچر ریلائنس ڈیل کو لے کر امیزون اور فیوچر گروپ کو قانونی لڑائی کو سال بھر سے زیادہ وقت ہوگیا ہے۔ اب امریکی ای کامرس کمپنی امیزون نے کہا ہے کہ اگر اس سودے کو آگے بڑھایا جاتا ہے تو اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں ایک منفی پیغام جائے گا اور گھریلو ریٹیل کمپنی ریلائنس کو آگے بھی بازار پر مقابلہ روکنے میں مدد ملے گی۔

      ’امیزون نے چھپائے کئی فیکٹس‘

      دراصل، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (Competition Commission of India) اس معاملے میں جائزہ لے رہا ہے۔ وہ فیوچر گروپ کی اکائی میں امیزون کے 2019 میں کئے گئے 20 کروڑ ڈالر  (تقریباً 1500 کروڑ روپئے) کی سرمایہ کاری کے لئے دی گئی اجازت پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ امیزون پر الزام ہے کہ جب اس نے اس سرمایہ کاری کے لئے اجازت لی تھی تو کئی حقائق کو چھپا لیا تھا۔ اسی ضمن میں امیزون نے اپنا جواب سی سی آئی کے پاس جمع کرایا ہے، جس کی بنیاد پر رائٹرس نے یہ خبر دی۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: