உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خواتین کی آن لائن سیفٹی کیلئے نیٹ ورک 18 اور ٹروکالر کا ایوینٹ آج، شامل ہوں گی بڑی بڑی ہستیاں

    خواتین کی آن لائن سیفٹی کیلئے نیٹ ورک 18 اور ٹروکالر کا ایوینٹ آج، شامل ہوں گی بڑی بڑی ہستیاں

    خواتین کی آن لائن سیفٹی کیلئے نیٹ ورک 18 اور ٹروکالر کا ایوینٹ آج، شامل ہوں گی بڑی بڑی ہستیاں

    یہ پروگرام شام چھ بجے شروع ہوگا اور اس کا براہ راست نشریہ CNN- News18 اور CNBC-TV18 سائٹ اور سوشل میڈیا چینلوں یوٹیوب ، فیس بک اور ٹویٹر پر کیا جائے گا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : خواتین کے استحصال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے یوم خواتین پر ItsNotOk  مہم کی شروعات کے بعد اب Network18 اور ٹروکالر 29 مارچ کو نئی دہلی میں  ‘The Call It Out Conclave’ پروگرام کی میزبانی کرنے والے ہیں ۔

      یہ ایوینٹ اوبرائے ہوٹل میں ہوگا اور اس میں آج کی ڈیجیٹل دنیا میں آن لائن سیفٹی اینڈ سیکورٹی سے متعلق ایشوز سے متعلق گفتگو کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کیلئے آن لائن اسپیس کو محفوظ بنانے کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک ایسا محفوظ ماحول بنانے پر بھی گفتگو ہوگی ، جہاں خواتین اپنے ساتھ ہوئے استحصال کی شکایت کرسکیں ۔

      اس میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر ، بالی ووڈ اسٹار روینہ ٹنڈن ، دہلی پولیس کی اسپیشل کمشنر شالنی سنگھ سمیت کئی مشہور شخصیات موجود ہوں گی ۔ مواصلات کے وزیر مملکت دیوسنگھ چوہان اس موقع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ نیز دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ بھی خصوصی خطاب کے لئے پہنچیں گے۔

      سائبر سیکورٹی بیداری پیدا کرنے کی تجاویز پر سامعین کو آگاہ کرنے کے علاوہ اسپیکرس سائبر قوانین ( خواتین کے استحصال کے خلاف) اور خواتین کے تحفظ کے سلسلہ میں ہراسانی کے معاملات کی رپورٹ کرنے کیلئے موجود ذرائع اور متبادل کے بارے میں بھی بات کریں گے ۔

      موجود لوگوں کو CNBC-TV18 کی مینیجنگ ایڈیٹر شیرین بھان (Shereen Bhan) اور Truecaller  کے کو فاونڈر اور سی ای او ایلن مامیدی (Alan Mamedi) کے درمیان ایک تفصیلی گفتگو بھی دیکھنے کو ملے گی کہ اس مہم کی وجہ کیا ہوئی اور وہ سماج کے سبھی مفادات کو کیسے ایک ساتھ لا رہے ہیں تاکہ خواتین کیلئے ایک محفوظ ماحول بنایا جاسکے ، جہاں وہ تشویشات کے بغیر اپنے معاملات کو اٹھا سکیں ۔ سویڈن کی سفر Klas Molin اور ٹروکالر کے بورڈ آف ڈائریکٹر Annika Poutiainen کے درمیان پرسنل اسٹوریز اور دنیا بھر سے سبق پر گفتگو ہوگی ۔

      کون کون سی ہستیاں رہیں گی موجود

      ‘The Call It Out Conclave’ پروگرام میں حصہ لینے والی دیگر عظیم ہستیوں میں سیاسی کارکن اور ممبر اسمبلی آتشی مارلینا ، ڈیزائنر اور سیاستداں شائنی این سی ، سماجی کارکن اور سوشل ریسرچ سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا کماری ، وکیل پنیت بھسین ، ڈی سی پی (IFSO)، دہلی پولیس ، کے پی ایس ملہوترا بھی شامل ہوں گے ۔

      یہ پروگرام شام چھ بجے شروع ہوگا اور اس کا براہ راست نشریہ CNN- News18 اور CNBC-TV18 سائٹ اور سوشل میڈیا چینلوں یوٹیوب ، فیس بک اور ٹویٹر پر کیا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: