ہوم » نیوز » No Category

بنگلورو میں کم سنی میں ہونے والی شادیوں کی روک تھام کی مہم کا آغاز

بنگلورو۔ کرناٹک میں کم عمر یعنی قانونی طور سے نابالغوں کی شادیوں پر روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے ایک سنجیدہ قدم اٹھایا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 21, 2017 08:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلورو میں کم سنی میں ہونے والی شادیوں کی روک تھام کی مہم کا آغاز
بنگلورو۔ کرناٹک میں کم عمر یعنی قانونی طور سے نابالغوں کی شادیوں پر روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے ایک سنجیدہ قدم اٹھایا ہے۔

بنگلورو۔ کرناٹک میں کم عمر یعنی قانونی طور سے نابالغوں کی شادیوں پر روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے ایک سنجیدہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت عوام میں بیداری پیدا کرنے اورایسی ہو رہی شادیوں کی شکایت کے لیے ایک ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ کا افتتاح وزیر اعلی نے کیا۔


بنگلورو کے ودھان سبھا میں کم عمر میں ہونے والی شادیوں کی روک تھام کی مہم کا آغاز ہوا  ہے ۔ محکمہ خواتین و اطفال نے کم عمر میں ہونے والی شادیوں کی شکایت درج کرنے اورعوام کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے ویب سیٹ کا آغاز کیا  ہے ۔ اس ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ شادی کے لئے لڑکے کی عمر 21 اورلڑکی کی عمر 18 مقرر ہونے کے باوجود آج بھی بچوں کی شادیاں ہورہی ہیں اسے روکنے کے لئے ہر فرد کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر روشن بیگ اور اماشری بھی موجود تھے ۔


First published: Jan 21, 2017 08:16 PM IST