ہوم » نیوز » وطن نامہ

کیا بالغوں کیلئے بنی پورن فلموں سے سیکس کے بارے اہم جانکاری اور تعلیم مل سکتی ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ ہمارے والدین اور اساتذہ بڑھتی عمر کے ساتھ جنسی تعلقات (سیکس) کے بارے میں ہمیں زیادہ وسیع پیمانے پر تعلیم دینے میں ناکام رہے ہیں اور ہم میں سے بیشتر اس کے بارے میں پورن یابالغوں کے لئے بنی فلموں سے ہی جانتے ہیں۔ حالانکہ یہ فلمیں صحیح اور قابل اعتماد معلومات کا ذریعہ بالکل بھی نہیں ہیں۔

  • Share this:
کیا بالغوں کیلئے بنی پورن فلموں سے سیکس کے بارے اہم جانکاری اور تعلیم مل سکتی ہے؟
بالغوں کیلئے بنی فلمیں، پورن آپ کو سیکس کے بارے میں تعلی اور بہتر جانکاری دیتی ہیں؟

بالغوں کیلئے بنی فلمیں یعنی جیسا کہ پورن کیا ہمیں ایسی فلموں سے سیکس کے بارے میں بہتر تعلیم (sexual wellness) اور جانکاری حاصل ہو سکتی ہے؟


حقیقت یہ ہے کہ ہمارے والدین اور اساتذہ بڑھتی عمر کے ساتھ جنسی تعلقات (سیکس) کے بارے میں ہمیں زیادہ وسیع پیمانے پر تعلیم دینے میں ناکام رہے ہیں اور ہم میں سے بیشتر اس کے بارے میں پورن یابالغوں کے لئے بنی فلموں سے ہی جانتے ہیں۔ حالانکہ یہ فلمیں صحیح اور قابل اعتماد معلومات کا ذریعہ بالکل بھی نہیں ہیں۔ پورن اور بالغوں کے لئے بنی فلمیں سیکس کے بارے میں حقیقی باتیں نہیں بتاتی ہیں بلکہ سیکس کے بارے میں خیالی تصورات یا رومانس بھری باتیں بتاتی ہیں کی سیکس کیسا ہونا چاہئے؟


بالغوں کیلئے بنی فلمیں، پورن آپ کو سیکس کے بارے میں جو نہیں بتاتی ہیں وہ ہیں۔۔


جنسی تعلقات سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور وائرس یا حمل سے بچنے کیلئے کنڈوم یا دیگر استعمال کی چیزوں کا استعمال کیسے کریں۔

خواتین میں ہونے والے اجیکیولیشن یا آرگزم کے بارے میں۔

سیکس کے دوران غیر مطمئن حالات اور یہ کی آپ کا جسم کہاں اور کس حالت میں ہونا چاہئے۔

پرائیویٹ پارٹ میں جوش کے سبب سختی، وجائینا میں lubrication کا نہیں ہونا۔

معذوری، (Disability)۔

حالانکہ سیکسوئلی طور پر ایکٹو لوگ اس طرح کی فلموں یا پورن سے متاثر ہوتے ہیں پر یہ سیکس کے بارے میں تعلیم (Education) کا ذریعہ تو ایک دم نہیں ہے۔ ان ذرائع سے ملی جانکاریوں کو کسی قابل اعتماد ذرائع سے دوبارہ جانچ کریں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 22, 2021 07:46 PM IST