ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کی حالت انتہائی نازک ، چنئی میں غیراعلانیہ کرفیو ، پارٹی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگوں کا دور جاری

چنئی۔ آل انڈیا انا دراوڑ منتر كژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی سربراہ اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا کو آج شام دل کا دورہ پڑا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 05, 2016 11:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کی حالت انتہائی نازک ، چنئی میں غیراعلانیہ کرفیو ، پارٹی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگوں کا دور جاری
چنئی۔ آل انڈیا انا دراوڑ منتر كژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی سربراہ اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للیتا کو آج شام دل کا دورہ پڑا۔

چنئی : تمل ناڈو کی سیاست میں اماں کے نام سے مشہور اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہے۔ حالت نازک ہونے کے سبب انہیں سی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی طبیعت میں کوئی سدھار نظر آیا ہے ۔ اسپتال کے باہر ہزاروں لوگوں کا ہجوم ہے اور تمام لوگ جے للتا کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ عام لوگوں اور حامیوں کی بھیڑ کے پیش نظر اپولو اسپتال کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پوری ریاست میں الرٹ ہے۔چنئی میں غیر اعلانیہ کرفیو جیسی صورتحال ہے ۔

دریں اثنا پارٹی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ جے للیتا کے جانشیں کے انتخابات کیلئے میٹنگوں پر میٹنگیں ہورہی ہیں۔ ان میں جانشیں کے علاوہ نیا جنرل سکریٹری منتخب کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے للیتا کے بعد او پنیر سیلوم کا ریاست کا نیا وزیر اعلی بننا تقریبا طے مانا جارہا ہے۔

ادھر اپولو اسپتال نے وزیر اعلی سے متعلق کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ پیر کی شام کو جے للیتا کے انتقال کی کچھ مقامی نیوزچینلوں نے خبر نشر کی تھی ، جس کی اپولواسپتال نے تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے للیتا کے حامیوں نے ان نیوز چینلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ، جنہوں نے وزیر اعلی کے انتقال کی خبر نشر کی تھی۔


apollo press release

چنئی میں اپولو کے باہر بھی جے للتا حامیوں اور پولیس میں ٹکراو کی خبر ہے۔خیال رہے کہ جے للیتا کافی عرصہ سے بیمار تھیں اور گزشتہ روز ان کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد ان کو اپولو میں داخل کرایا گیا تھا۔

Scuffle between AIADMK workers and Police outside Apollo Hospital in Chennai #jayalalithaa pic.twitter.com/6N8FpyY4le






خیال رہے کہ جے للتا قریب دو ماہ سے بیمار چل رہیں تھی۔ 22 ستمبر کو انہیں بخار اور جسم میں پانی کی کمی ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اگرچہ آج صبح ہی یہ خبر آئی تھی کہ جے للتا مکمل طور پر صحت مند ہو گئی ہیں اور ایمس کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کی جانچ بھی کی ہے۔

 

jaya1_GE_05112016

 

جے للتا کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے ان کے حامیوں کی بڑی بھیڑ ان کی خبر حاصل کرنے کے لئے ہسپتال کے باہر موجود تھی ۔ 73 دن سے چنئی کے اپولو ہسپتال میں بھرتی جے للتا کی طبیعت بگڑنے کی خبر ملتے ہی ہسپتال کے باہر حامیوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ کیا خواتین، کیا بزرگ ہر کوئی اپنی لیڈر کی ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے بے تاب دکھا۔ آنکھوں میں آنسوؤں کے سیلاب کے ساتھ کھڑے حامیوں کے ہاتھ کرشمائی لیڈر کی طویل عمر کی دعاؤں کے لئے اٹھ گئے۔

First published: Dec 04, 2016 10:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading